گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ اہلکاروں کے لیے سونے کی چڑیا بن گیا


دولتالہ(نامہ نگار ) اندھیر نگری چوپٹ راج آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ اہلکاروں کے لیے سونے کی چڑیا بن گیا صارفین بجلی بے بس جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس کے باوجود 6,6ماہ سے لوگ میٹر نے انتظار میں 14ہزار دینے والوں کو بغیر ڈیمانڈ نوٹس اور درخواست کے ہی میٹر دی دیا جاتا ہے اپنی کارکردگی ظاہر کرنے کے لیے آئیسکو ملازمین صارفین کو میٹر میں خود ساختہ خرابی ظاہر کر کے مقدمات کے اندراج کی دھمکیاں دیکر پیسے بٹور رہے ہیں ،لائن لاسز کم کرنے کے لیے غیر ضروری طور پر اڈے کاٹ کر مختلف علاقوں کی بجلی بند کر دی جاتی ہے اور صارفین کی جانب سے شکایات کی صورت میں بجلی خرابی کا بہانہ بنا کر ٹرخا دیا جاتا ہے ،میٹنٹنس کے نام پر پرمٹ حاصل کر کے درختوں کی کٹائی کے بجائے محکمہ اہلکار لمبی تان کر سو جاتے ہیں جس کے باعث ہلکی ہوا چلنے سے فیڈر ٹرپ کر جاتے ہیں اور بعض اوقات کئی کئی دن تک مختلف علاقوں میں اندھیروں کاراج رہتا ہے جب کہ اور بلنگ نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز عوامی نمائندوں کیایک وفد نے ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی سے ملاقات کی اور آئیسکو دولتالہ کی کارستانیاں اور صارفین بجلی کو درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیاوفد نے راجہ شوکت عزیز بھٹی کا بتایا کہ آئیسکو دولتالہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے کئی کئی سالوں سے یہاں تعینات اہلکاروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے شریف کو سادہ لوح صارفین بجلی کو بلیک میل کر کے انہیں خاموش کر دیا جاتا ہے ایسے حالات میں عوامی نمائندوں کی زمہ داری ہے کہ مسائل حکام بالا تک پہنچائیں تا کہ عوام کو ریلیف مہیا ہو سکے ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے وفد کو یقین دلایا تمام معاملات کو جلد وفاقی وزیر پانی و بجلی اویس احمد لغاری اور وزیر مملکت عابد شیر علی کے نوٹس میں لایا جائے گا اور کرپٹ عناصر نہ صرف آئیسکو بلکہ کسی بھی سرکاری محکمے میں نا قابل برداشت نہیں عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: