گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

آصف علی زرداری کے بااثر سیاسی شخصیات سے براہ راست رابطے 


ڈھڈیال( نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے پنجاب میں پارٹی کی کمزور پوزیشن کے باعث بااثر سیاسی شخصیات سے براہ راست رابطے شروع کردیے۔ معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین آصف علی زرداری ماضی میں پیپلزپارٹی میں شامل ارکان اسمبلی اوردیگر بااثر سیاسی شخصیات سے رابطے کرکے انہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دے رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری پنجاب میں پیپلزپارٹی کی موجودہ صورت حال سے سخت پریشان ہیں اور اس سلسلہ میں انہوں نے خود ایسے سیاستدانوں اور ارکان اسمبلی سے براہ راست رابطے کیے ہیں جن کا ماضی میں پیپلزپارٹی سے تعلق رہا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ چیئرمین آصف علی زرداری نے ضلع چکوال کی سرکردہ سیاسی شخصیات سے بھی رابطے کیے ہیں لیکن انہیں کوئی حوصلہ افزا جواب نہیں ملا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: