سکھو (نمائندہ خصوصی) آفتاب کیانی کی والدہ اور عدنان موبائل زون سکھو والے کی نانی گزشتہ روز انتقال کرگئی، مرحومہ کو ان کے آبائی گاوں للہیال شریف میں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں محمد مظہر جنرل کونسلر یوسی کرنب الیاس سمیت علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب اور درجات میں بلندی کی دعا کی۔