گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے،چوہدری سرفراز خان 

دولتالہ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی9سے نامزد امیدوارچوہدری سرفراز خان نے کہا ہے کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے ،عوام کی تمام تر امیدیں پیپلز پارٹی پر مرکوز ہیں کیونکہ جس طرح پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں عوامی فلاح وبہبود اور تعمیر وترقی کے اقدامات اٹھائے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انھوں نے موہڑہ حیات میں حاجی راشد کی جانب سے پریس کلب دولتالہ کے اعزاز میں دئے گے افطار ڈنر کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف تحصیل گوجرخان کے ماتھے کا جھومر ہیں انہوں نے اپنے دور میں اربوں روپے کی لاگت سے تحصیل گوجرخان کی محرومیوں کو دور کیا، سابق دور حکومت میں تحصیل گوجرخان کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا گیا یہی وجہ ہے کہ تحصیل گوجرخان کے غیور عوام کو اہل اور نا اہل لوگوں کی بخوبی پہچان ہو چکی ہے اور وہ الیکشن میں نا اہل لوگوں کو سختی سے مسترد کردیں گے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر دیں گے انتخابات میں عوام کی بھرپور محبتوں سے تاریخی کامیابی حاصل کرکے تحصیل گوجرخان کے ترقی کے ایجنڈے کو مکمل کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: