گرما گرم خبریں

سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی

اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزمان نے پتھراؤ کر دیا

Lahore-Police-310x200
کلر سید اں (پر و یز و کی سے )مخبر کی اطلاع پر اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزمان نے پتھراؤ کر دیا جس کے نتیجہ میں پرائیویٹ گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ملزمان ایک بار پھر پولیس کو جل دے کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس اشتہاری ملزمان کو اپنے گھر میں پناہ دینے کے الزام میں دو افراد کو اٹھا کر تھانے لے آئی اور باقاعدہ گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک غلام مرتضی اپنی نفری کے ہمراہ بد فعلی اور ایک اور مقدمہ میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے بنک چوک کنوہا میں پہنچے تو ملزمان کو بھی خبر ہو گئی جس پر ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے بھا گ کھڑے ہوئے ۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کا تعاقب کیا تو انہوں نے پولیس پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا جس کے نتیجہ میں ایک پرائیویٹ گاڑی جو پولیس کے ہمراہ تھی پر پتھر لگنے سے اس کے شیشے ٹو ٹ گئے ۔ادھر اشتہاری ملزمان قیصر فاروق اور توقیر کو پناہ دینے کے الزام میں ان کے ماموں محمد عارف کیخلاف زیر دفعہ 216 ت پ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دریں اثناء مجرمان اشتہاری محمد اویس اور محمد رضوان کو پناہ دینے کے جرم میں اورنگزیب سکنہ کنوہا کیخلاف بھی الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: