گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

امام مسجد منکوحہ خاتون کو لے اڑا مقدمہ درج


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)امام مسجد منکوحہ خاتون کو لے اڑا مقدمہ درج ،ملزم ضمانت کی منسوخی پر بھی پولیس کے ہتھے نہ چڑ ھ سکا کلر سیداں پولیس نے مغویہ کو ڈھونڈ نکالا شام گئے عدالت میں پیش والدین کے ہمراہ جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پچیس سالہ(ص)سکنہ کنوہا کے والد نے کلر سیداں پولیس کو درخواست دی کہ اس کی بیٹی کا نکاح علی عاقب نامی لڑکے سے انجام پا چکا ہے رخصتی باقی تھی کہ مولوی آصف شاہ گیلانی ،سید احمد رضا شاہ گیلانی پسران عارف شاہ سکنہ کوٹ چوہدری حبیب اللہ چکوال دیگر ملزمان کے ہمراہ اس کی بیٹی کو اغوا کر کے لے گئے ہیں ۔ادھر ملزم نے بھی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی جو بدھ کے روز خارج ہو گئی مگر ملزم گرفتار نہ ہو سکا ۔تاہم ایس ایچ او کلر سیداں شیخ محمد قاسم نے اسے شام گئے ڈھونڈ نکالا وہ اسے لے کر شام پانچ بجے مقامی عدالت پہنچے تو عدالت کے باہر مغویہ کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کی بنا پر پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کی گئی عدالت کے مرکزی دروازے کو مقفل کر دیا گیا جس کے بعد مغویہ (ص) نے عدالت میں پہلے اپنے شوہر کے ہمراہ اور بعد میں والدین کے ہمراہ جانے کی خواہش کا اظہار کیاجس پر عدالت نے اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔پولیس کے مطابق لواحقین سے تحریر لینے کے بعد (ص) کو والدین کے سپرد کر دیا جائے گا ۔اس دوران یو سی کنوہا کے چیئر مین ما سٹر پر و یز قا د ر ی ،وائس چیئر مین چو ہد ر ی شا ہد گجر ،سا بق ا مید و ا ر چیئر مین نمبر د ا ر ا سد عز یز ،پا کستا ن تحر یک ا نصا ف کے ر ہنما ر ا جہ ا ظہر سمیت کونسلرز معززین علاقہ کی بھاری تعداد عدالت کے باہر موجود رہی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: