گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

انجینئر قمر الاسلام راجہ سرکاری دورہ پر برطانیہ روانہ ہو گئے


کلر سیداں(نامہ نگار)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم پنجاب اور چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمر الاسلام راجہ سرکاری دورہ پر براستہ قطر برطانیہ روانہ ہو گئے۔ قطر فاؤنڈیشن کی دعوت پر دوہا میں مختصر قیام کے دوران وہ پنجاب سے ممکنہ تعاون کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔ لندن میں انجینئر قمر الاسلام 11 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ پاک برطانیہ تعلقات کی 70ویں سالگرہ کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وہ واحد پاکستانی پارلیمنٹرین ہیں جو برطانوی پارلیمنٹ کی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ برطانوی منسٹر فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ پرَٹیِ پائل کی خصوصی دعوت پر 13ستمبر کو ویسٹ منسٹر پیلس میں منعقدہ برطانوی پارلیمنٹ کے آل پارٹیز پارلیمانی گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں آسٹریلیا کی سابق وزیراعظم جولیا گلرڈ اور یونیسیف کے گُڈ وِل ایمبیسڈر قوزون ایمیلیہان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ انجینئر قمرالاسلام وِلٹن ہال میں منعقدہ بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس میں پاکستان اور پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔ 14 اور 15 ستمبر کو منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں سو سے زائد ممالک کے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس کے دوران جن چند مندوبین کو تقریر کرنے کا موقع ملے گا ان میں انجینئر قمر الاسلام بھی شامل ہیں جنہیں پنجاب میں فقیدالمثال تعلیمی پروگرام کے معمار کی حیثیت سے اپنے تجربات سے دیگر ممالک کو آگاہ کرنے کے لیے یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ وہ 12ستمبر کو کیمبرج یونیورسٹی کا دورہ کریں گے اور ڈاکٹر ٹرسٹیئن سٹوبئے سے ملاقات کریں گے۔ اُسی سہ پہر وہ لندن واپس آکر برطانوی ایوان بالا (ہاؤس آف لارڈز) میں لارڈ قربان حسین سے ملاقات کریں گے۔ اسکے علاوہ لندن کے لارڈ میئر، برطانوی کابینہ کے ارکان اور ارکانِ پارلیمنٹ سے انفرادی ملاقاتیں بھی انکے شیڈول میں شامل ہیں۔ لندن کے سات روزہ مصروف شیڈول کے بعد وہ چند روز کے لیے سکاٹ لینڈ، برمنگھم، بریڈ فورڈ، مانچسٹر اور چشم بھی جائیں گے جہاں پروہ کچھ تقریبات میں شرکت کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: