گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

انسپکٹر راجہ جاوید انور کو 10 ہزار روپے نقد اور تعریفی سرٹیفکیٹ

police
راولپنڈی ( راول نیوز) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن محمد وصال فخر سلطان راجہ نے اندھے قتل کا سراغ لگانے اور نا معلوم ملزمان کو گرفتار کرنے پر انسپکٹر راجہ جاوید انور کو 10 ہزار روپے نقد اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق 22 ستمبر 2014 ؁ء کو علی الصبح بوچھال کلاں کے رہائشی حاجی محمد بشیر کو دوران ڈکیتی نا معلوم ملزمان نے قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گئے تھے ۔ اس واردات کا مقدمہ تھانہ کلر کہار ضلع چکوال میں درج کیا گیا جو تھانہ کلر کہار کی پولیس نے تفتیش کی لیکن کسی نتیجہ پر نی پہنچ سکی بعد میں اس مقدمہ کی تفتیش CIA سٹاف چکوال کے انسپکٹر راجہ جاوید انور کو سونپی گئی ۔ جنہوں نے اپنی ماہرانہ صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مقدمہ کی تفتیش سائنٹیفک بنیادوں پر کی اور ملزمان کو ٹریس کیا بلکہ اس مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان مصور حسین ولد سکندر حیات سکنہ بوچھال کلاں ، واجد حسین ولد غلام علی پٹھان ، محمد عمران ولد عبد الحمید اور محمد لطیف ولد مختیار احمد سکنائے سرگودھا کو گرفتار کر لیا ۔ اس کارکردگی پر آر پی او راولپنڈی فخر سلطان راجہ نے انسپکٹر راجہ جاوید انور کو 10 ہزار روپے نقد تعریفی سرٹیفکیٹ CCii اور شاباش دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: