گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

انشاء اللہ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،راجہ طارق عزیز بھٹی

مندرہ ( سید ساجد نقوی )پاکستان تحریک انصاف کے راہنما راجہ طارق عزیز بھٹی نے کہا ہے قائد تحریک انصاف عمران خان نے تحصیل گو جر خان سے تینوں عوامی امنگوں کے مطابق امیدواروں کو ٹکٹ دیکر فتح کی بنیاد رکھ دی ہے انشاء اللہ پی ٹی آئی تحصیل گو جر خان کی تینوں سیٹوں پر کلین سوئپ کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی تحصیل گو جر خان کے ووٹرز کسی جھوٹی منافقت کی سیاست کا حصہ نہ بنیں اور آزمائے ہوئے نمائندوں سے جان چھڑائیں اور تبدیلی لاکر پاکستان اور حلقے کی تعمیر و ترقی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں چوہدری محمد عظیم،چوہدری ساجد محمود اور چوہدری جاوید کوثر کو ووٹ دیں انشاء اللہ منتخب ہو کر یہ تینوں امیدوار حلقہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ہماری کاوشوں سے مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوری روڈ جو ٹوٹ پھوٹ کا شکارتھی اب اسے PWDنے از سر نو مرمت کرنا شروع کر دیا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے اور پی ڈبلیو ڈی نے اسے الیکشن سے قبل مکمل کرنے کا عندیہ دیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: