گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

اکثریت کی حمایت حاصل ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے را ہنما اورسابق ایم پی شو کت بھٹی اور حلقہ پی پی 9 سے آ زاد امیدوار را جہ فیصل بھٹی نے کہا ہے کہ ہم نے آ ذاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیوں کہ ہم نے اس حلقہ کے عوام کی 10سال خدمت کی ہے اور انکی اکثریت کی حمایت حاصل ہے ن لیگ کی مقامی قیادت نے سازشیں کر کے جس طرح ہما رے کا غذات مسترد کرا ئے انکو اسکا اندازہ25جو لا ئی کو ہو گا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے حامیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ن لیگ کے راہنما اور امیدوار حلقہ پی پی 8چوہدری ضیافت،دستبرادار ہو نے والے امیدوار را جہ علی اصغر،چئیرمین یو سی ساہنگ را جہ سجاد سر ور۔ وائس چئیرمین دیوی را جہ طا ہر سمیت کو نسلرز اور نما یا ں شخصیات نے بڑی تعداد نے جلسہ میں شر کت کی اور انکی حمایت کا اعلان کیا ۔ شو کت بھٹی نے کہا کہ گو جر خان کا بچہ بچہ جا نتا ہے کہ اگر ٹکٹ ہمیں ملتا تو ن لیگ گو جر خان سے با آ سانی تینوں نشستیں جیت جا تی مگر دیکھناہے کہ وہ کو ن لو گ ہیں جو گو جر خان سے ن لیگ کو برے طریقے سے ہرو ا نا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ن لیگ کے امیدوار را جہ محمد حمید کے با رے میں کہا کہ انکو تو اپنے حلقے کے بارے میں پتہ ہی نہیں ہے امیدوار فیصل بھٹی نے کہا کہ آج اس اجتماع میں میری والد سابق ایم این اے جسٹس عبد العزیز بھٹی کے چا ہنے والوں کی بڑی تعداد مو جود ہے ہم دوستیاں اور دشمنیاں نبھا نا جا نتے ہیں آج تو مخالفین نے بھی اندا زہ لگا لیا ہے کہ جیت ہما ری ہے ن لیگ کی مقامی قیادت سازش کر کے ہمیں دیوار سے لگا نے کی سازش کر سکتی ہے مگر عوام دل و جان سے ہمارے ساتھ ہے ان کے دل سے ہما ری محبت نیں نکا لی جا سکتی ۔ہم عہد کرتے ہیں کہ ماضی کی طرح کا میابی کے بعد بھی عوام سے یہ ناطہ نہیں تو ڑیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: