گرما گرم خبریں

شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی

اہلیان تحصیل گوجر خان کی نظر میں ایک حقیقت

راجہ احسان الحق

تحصیل گوجر خان کے چپے چپے میں نظر دہرائی جائے تو موجودہ حکومت کی کارکردگی اور سابقہ دور حکومت میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی طرف سے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات میں زمین آسمان کا فرق نظر آئے گا۔ حکومت کو چار سال مکمل ہو چکے ہیں اور اگر موجودہ MNP کی ترقیاتی اقدامات کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو وہ راجہ پرویز اشرف کے مقابلے میں بالکل زیرو ہے۔ ہم مندرہ کی ہر دلعزیز شخصیت ، مرد قلندر، بہادر اور مرد مجاہد شیخ بدر منیر کو دل و جان اور دعاؤں کے ساتھ خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو مخالف جماعت میں نمایاں حیثیت رکھنے کے باوجود سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی تاریخی خدمات کو نہ صرف بہت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلکہ ہر محفل ، ہر موقع اور ہر مقام پر انتہائی، دلیری سے ان انقلابی اور ترقیاتی اقدامات کا دفاع کرتے ہیں۔ وثوق سے کہتے ہیں سابق دور حکومت میں تحصیل گوجر خان میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبہ جات کا ہر فرد نہ صرف معترف ہے بلکہ آج لوگوں کی اکثریت نظریات سے بالا تر ہو کر راجہ پرویز اشرف کو نہ صرف اچھے لفظوں میں یاد کرتے ہیں بلکہ ان کی جیت کیلئے بھی دعا گو ہیں۔تھوڑی دیر کیلئے اگر سب باتوں کو بھلا بھی دیا جائے آج تحصیل بھر میں سارا سارا دن بجلی نہیں ہوتی لیکن اس وقت اس علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر تھی۔ کون نہیں جانتا ایسے ایسے دور دراز علاقوں میں گیس پہنچائی گئی جہاں کے لوگ اس مہنگے ترین منصوبے کے بارے میں سوچنا تو دور کی بات خواب بھی دیکھنے کا تصور نہیں کر سکتے تھے۔ سوئی گیس جیسے مہنگے منصوبے کی تکمیل سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو فائدہ ہونے کی بجائے الٹا نقصان یہ ہوا جن جن علاقوں میں گیس نہ پہنچ سکی انہوں نے نزدیک ترین علاقوں کو سہولت ملنے پر اس کو اچھا جاننے کی بجائے شاید صرف یہ سوچتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کو ووٹ نہیں دیئے کہ گیس تو فلاں علاقے کو ملی ہے تو ہم کیوں ووٹ دیں۔ تحصیل گوجر خان کی عوام کو اگر ترقیاتی او ر انقلابی اقدامات کے حوالے سے میری ان سچی باتوں پر شک ہے تو ہر انکار کرنے والے دوست کو تحصیل بھر کا سروے کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ خود بخود دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ سوئی گیس بجلی، سڑکوں، گلیوں کی پختگی، بے شمار نوجوانوں کو روزگار یہ سب ایسے یادگار منصوبے تھے جو اپنی مثال آپ ہیں۔ دور دور تک اتنی مضبوط کنکریٹ سڑکوں کا جال بچھایا گیا جن کے بارے میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اس سے بڑھ کر کیا ستم ظریفی ہو گی جس شخص کو تحصیل گوجر خان کے لوگوں نے سابق وزیر اعظم کے خلاف بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا وہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین میں بڑے بڑے منصوبہ جات لانا تو دور کی بات اسمبلی کے فورم پر اس پورے دورانیے میں کسی ایک لمحے کیلئے بھی تحصیل گوجر خان کی آواز نہیں اٹھا سکا۔ یہ نالائق ترین حکمت عملی تحصیل گوجر خان کی عوام کے ساتھ مذاق نہیں تو اور کیا ہے۔ تاریخ گواہ ہے سابق دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے اگر ان کو لکھنا شروع کروں تو بہت صفحات درکار ہوں گے ۔ بس صرف اتنی التجا اور گزارش ہے کہ آئیے مل کر 2018کے انتخابات میں سابق وزیر اعظم کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر اگر بار پھر نہ صرف تحصیل بھر میں ترقیاتی اقدامات کی راہ ہموار کریں بلکہ اس دھرتی پر راجہ پرویز اشرف کے کئے جانے والے احسانات کا بدلہ اپنی ووٹ کی پرچی سے اتاریں۔
مجھ میں عیب بہت ہیں مگر ایک خوبی ہے
میں نے کسی سے تعلق کبھی مطلب کیلئے نہیں رکھا
راجہ احسان الحق (قاضیاں) گوجر خان 0300-5261181

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: