گرما گرم خبریں

دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا
مندرہ کا نوجوان طالب علم ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا
زمین کے تنازع پربھائیوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا
کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر ا علا نیہ لوڈ شیڈنگ
رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بے قاعدگیوں کے بارے میں خبروں کی اشاعت پر ہسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی
سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے
فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن کا بدھ کو بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی

اہلیان قاضیاں کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے

RAJA AHSAN UL HAQراجہ احسان الحق
قاضیاں ، ڈھوک بابا سلطان، ڈھوک چوہدری اور نئی آبادی کے کچھ حصے کو گیس کی فراہمی، قاضیاں میں واٹر سپلائی سکیم اور گلیوں کی پختگی کے بعد ابھی اس خادم علاقہ کی خوابوں کی تعبیر کا سلسلہ نہ رکا ہے اور نہ ختم ہوا ہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ گورنمنٹ ہسپتال کی اپ گریڈیشن ، ویٹرنری ہسپتال کی از سر نو تعمیر، قاضیاں کی تمام گلیوں میں پول والی لائٹوں کی تنصیب، ڈھوک بابا سلطان کی گلیوں کی تعمیر اور گیس پائپ لائن کو ڈھوک بابا سلطان کے باقی گھروں تک لے کر جانا، نئی آبادی گیس منصوبے کی منظوری کے حوالے سے محکمے کے خلاف عدالت میں رٹ دائر کرنا، جگا پیکا کیلئے گیس کی منظوری اور نور علی چوک سے براستہ گورنمنٹ ہسپتال قاضیاں اڈے تک سڑک کی تعمیر یہ ایسے نمایاں منصوبے ہیں جن کی منظوری تک مجھے بہت جدو جہد کرنی ہے یا یوں کہوں تو بے جا نہ ہو گا قاضیاں کو روشنیوں کا شہر بننے تک جدو جہد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جس تاریخی انداز میں ہر موقع پر اہلیان قاضیاں نے ساتھ دیا اور بالخصوص جب کبھی پنڈال سجایا پیار کرنے والوں نے فرش پر بیٹھ کر عزت کا شملہ بلند کیا ایسے لوگوں کو بھلا یا کیسے جا سکتا ہے یا تنہا چھوڑا جا سکتا ہے۔ لوگوں کا یہ سچا پیار اور بھرپور اعتماد ہی ہر وقت سرگرم اور متحرک رہنے پر مجبور کرتا ہے ۔ جو لوگ پچھلے کئی سالوں سے ساتھ چل رہے ہیں ان کی محبت اور پیار میری زندگی کا اوڑھنا بچھونا ہے۔ جہاں اتنے پیار کرنے والے ہوں وہاں دو چار شدت پسند منافقوں کی پرواہ اس لئے نہیں کرتا کہ سانپ کو چاہے جتنا مرضی ہے پیار کرو اس کی فطرت میں جب ڈسنا ہی لکھا ہے تو وہ ہر صورت ڈسے گا۔ کیا خوب کسی کا قول ہے منافقت کے رشوں سے سرعام نفرت بہتر ہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں میں زبردست، کشادہ اور انتہائی مضبوط بلڈنگ کی تعمیر پر سابق ہیڈ ماسٹر محمد افضل صاحب ، موجودہ ہیڈ ماسٹر پروفیسر ارشد قادری صاحب و جملہ سٹاف کی قیادت میں کمیٹی ممبران ماسٹر عباس، ماسٹر (ر) راجہ عبد الصمد اور جنرل کونسلر راجہ جلیل احمد کے ساتھ ساتھ ہر فرد چاہے وہ کسی بھی مکتب فکر سے کیوں نہ تعلق رکھتا ہو اس کارخیر میں حصہ لیا اس کو پورے علاقے کی طرف سے زبردست خراج تحسین کے پھول نچھاور کرتے ہوئے سیلوٹ پیش کرتا ہوں علاوہ ازیں راجہ گلستان آف موہڑا جنیال جنہوں نے اس تعمیر کیلئے 50ہزار روپے کا عطیہ دیا ان کا اہلیان قاضیاں و گرد و نواح کی طرف سے بھرپور انداز میں مشکور اور ممنون ہوں۔

محبت پیار، احترام اور اعتماد کرنے والوں کیلئے عرض ہے۔

چھوڑ نہ دینا ہمیں راہ محبت میں تم
زمانہ بڑا طلبگار ہے ہمیں تنہا دیکھنے کیلئے

سر محفل جو بولوں تو زمانے کو کھٹکتا ہوں
رہوں میں چپ تو اندر کی بغاوت مار دیتی ہے
۔۔۔۔۔
کیسے کہہ دوں کہ تھک گیا ہوں میں
نہ جانے کس کس کا حوصلہ ہوں میں
۔۔۔۔۔
کچھ لوگ میرے قلم سے سیتے ہیں زخم
کچھ لوگوں کو میں چبھتا ہوں اک نوک کی طرح
۔۔۔۔۔
میرا پیغام ہے محبت جہاں تک پہنچے
اہلیان قاضیاں زندہ باد

راجہ احسان الحق
خادم علاقہ
0300-5261181

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: