گرما گرم خبریں

دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا
سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے
رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بے قاعدگیوں کے بارے میں خبروں کی اشاعت پر ہسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی
زمین کے تنازع پربھائیوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا
مندرہ کا نوجوان طالب علم ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا
کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر ا علا نیہ لوڈ شیڈنگ
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی
فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن کا بدھ کو بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا

اہل تحصیل گوجر خان سے چند گزارشات

RAJA AHSAN UL HAQتحریر :راجہ احسان الحق
سابق دور حکومت میں تحصیل بھر میں ترقیاتی و انقلابی اقدامات جن میں بے شمار سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر، سینکڑوں دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی، قیمتی ٹرانسفارمر اور کھمبوں کی تنصیبات ، ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، گوجر خان میں پاسپورٹ آفس کا قیام، شرقی گوجر خان کیلئے انڈر پاس کی تعمیر، بے شمار دیہاتوں میں قدرتی گیس کی فراہمی اور دیگر بے شمار عوامی منصوبوں کی تکمیل۔ یہ سب ایسی حقیقتیں ہیں جن کو نہ تو جھٹلایا جا سکتا ہے اور نہ ہی ان پر پردہ ڈالا جا سکتا ہے۔ تحصیل گوجر خان کی عوام اگر راجہ پرویز اشرف کا بطو رمنسٹر اور وزیر اعظم تحصیل گوجر خان کے حوالے سے عملی جدو جہد کا موازنہ موجودہ مسلم لیگی MNAکے ساتھ کریں تو زمین آسمان کا فرق نظر آئے گا۔ یہ تحصیل گوجر خان کی بد نصیبی نہیں تو اور کیا ہے جس شخص کو سابق وزیر اعظم کے خلاف کامیاب کیا گیا اس نے شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین کے باسیوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہ دیا۔ حالانکہ انتخابی مہم کے دوران گوجر خان شہر میں مسلم لیگ کے جلسے میں خادم اعلیٰ پنجاب کو دعوت دینے کا مقصد ہی یہی تھا کہ اگر عوام نے مسلم لیگ کے تینوں امیدواروں کو کامیاب کیا تو نہ صرف تحصیل گوجر خان کو ضلع کا درجہ دیا جائے گا بلکہ ترقیاتی اقدامات کا ایک انقلاب آئے گا۔ الیکشن میں مسلم لیگ تینوں سیٹیں جیت گئی اور آج حکومت کا چوتھا سال ختم ہونے والا ہے ضلع بنانا تو دور کی بات جو نام نہاد ضلع مہم کیلئے لٹھے پر دستخطی مہم چلاتے رہے وہ بھی سیاست مصلحت کا شکار ہو کر اس عظیم سے عظیم تر جدو جہد سے خاموشی سے رفو چکر ہو گئے۔ یہ حقیقت بھی کسی سے بعید نہیں بے شمار منصوبے جو سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے منظور کروائے تھے ان میں سے زیادہ تر تو موجودہ MNA کی نا اہلی کی وجہ سے ادھورے ہی رہ گئے اور جو مکمل بھی ہوئے ان پر بھی موجودہ MNAنے صرف اور صرف افتتاح کی تختی لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی۔ یہ بھی ایک اٹل حقیقت ہے سابق وزیر اعظم کی طرف سے تحصیل بھر میں تاریخی اور انقلابی اقدامات کے باوجود عبرتناک شکست نے ان کو عقلمندی اور سمجھداری کے ایسے بہترین مقام پر لا کھڑا کر دیا ہے جہاں سے وہ تمام لوگوں کو صحیح زاویے سے نہ صرف دیکھ سکتے ہیں بلکہ وہ کھوٹے اور کھرے کی پہچان رکھنے کی صلاحیت بھی پا چکے ہیں۔ اب نہ تو کوئی ان کو زبانی لفظوں کے ہیر پھیر سے بیوقوف بنا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی ان کو وفادار، مخلص اور بے لوث ورکروں اور خیر خواہوں سے دور کر سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے راجہ خرم پرویز کو راولپنڈی ڈویژن کا جنرل سیکرٹری نامزد کر کے نہ صرف تحصیل گوجر خان کی دھرتی پر بہت بڑا احسان کیا ہے بلکہ ان کی نامزدگی سے سابق وزیر اعظم کو اپنے سیاسی معاملات چلانے میں بہت زیادہ تقویت ملے گی یہی وجہ ہے وہ تحصیل بھر میں جہاں جہاں بھی جا رہے ہیں ایک سابق وزیر اعظم کا بیٹا ہونے کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کا ایک اہم عہدیدار ہونے کی وجہ سے ان کو زبردست پذیرائی بھی مل رہی ہے جس کا فائدہ 2018کے عام انتخابات میں راجہ پرویز اشرف کو بھی ضرور ہو گا۔ وثوق سے کہتا ہوں اگر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی طرف سے تحصیل بھر میں جو جو ترقیاتی کام ہوئے ایک ترتیب سے لکھنا شروع کروں تو کئی صفحات بھر جائیں گے لیکن مختصراً یہ آئیے مل کر آئندہ آنے والے انتخابات میں تحصیل بھر کے ہر ایک پولنگ اسٹیشن سے راجہ پرویز اشرف کو اتنی بھاری اکثریت سے کامیاب کریں کہ ان کو بھی پتہ چل جائے اصل طاقت عوام اور ووٹ کی پرچی ہے۔ اللہ پر پورا ایمان اور یقین رکھتے ہوئے عوام سے صرف اتنی گزارش کرتا ہوں راجہ پرویز اشرف کی یہ جیت تحصیل بھر میں پیار وفاؤں اور محبت کا ایسا جھونکا لے کر آئے گی جس میں بلا امتیاز اور بلا تفریق ہر شخص کی عزت ہو گی اور ترقیاتی اقدامات کا نیا دور شروع ہو گا۔ جن منصوبوں کا افتتاح سابق وزیر اعظم یا برادر اصغر نے کیا تھا وہ آج دن تک ادھورے ہیں ترجیحی بنیادوں پر ان کیلئے دوبارہ منظوری لے کر مکمل کیا جائے گا۔ اب یہ تحصیل بھر کی عوام پر ہے آیا وہ ایک بار پھر MNAکی سیٹ پر کسی نا اہل شخص کو منتخب کرتے ہیں یا پھر ایسے شخص کو جس نے تحصیل گوجر خان کو اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے دیئے اور ایک بار پھر سے اس تحصیل کیلئے کچھ بہتر سے بہتر کرنے کیلئے تیار ہے۔

کہنے کی تو بہت سی باتیں ہیں اس دل میں ہمدم
کچھ لفظوں میں سن لو، کچھ میری آنکھوں میں پڑھ لو

راجہ احسان الحق (قاضیاں) گوجر خان
0300-5261181

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: