گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

ایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی محمد بن اشرف کی تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک کے عملہ سے میٹنگ کا انعقاد 

راولپنڈی (نامہ نگار)ایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی محمد بن اشرف کی تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک پر تعینات سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ(SSA)، محرر تھانہ جات، اور خدمت مرکزکے انچارجز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی محمد بن اشرف نے تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک پر تعینات سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ(SSA)، محرر تھانہ جات، اور خدمت مرکزکے انچارجزکے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں فوکل پرسن خدمت مرکزسب انسپکٹر ثاقب علی ،انچارج خدمت مرکز15 سب انسپکٹرواجد خان اور CPOآفس میں قائم خدمت مرکز کی برانچ کے انچارج سب انسپکٹر خالد کے علاوہ راولپنڈی ضلع کے تمام تھانہ جات کے فرنٹ ڈیسک پر تعینات سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ(SSA)اور محرر تھانہ جات نے شرکت کی۔ ایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی محمد بن اشرف نے فرنٹ ڈیسک پر تعینات سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ(SSA)اور محرر تھانہ جات کوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سائلین کی سہولت کے لئے فرنٹ ڈیسک کو مزید فعال کیا جائے ۔ فرنٹ ڈیسک کی مانیٹرنگ ڈویژنل سطح پر کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے تھانہ کے تمام ریکارڈ کی تکمیل بروقت کی جائے ۔ فرنٹ ڈیسک کے انچارج اور محرر تھانہ جات کریکٹر سرٹیفیکیٹ کی ویری فیکیشن کو بروقت خدمت مرکز بھجوانے کے ذمہ دار ہیں اور محرر تھانہ جات کو سختی سے پابند کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی درخواست لینے کے مجاز نہ ہیں جو بھی سائل تھانہ میں آئیں ان کو داد رسی کے لئے فرنٹ ڈیسک بھجوایا جائے علاوہ ازیں ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی نے خدمت مرکز کے نچارجز کو کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے تمام کام بروقت سرانجام دینے کے پابند ہیں عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے اجراء میں کسی قسم کی تاخیر اور کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی ۔ میٹنگ کے اختتام پر ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی نے سختی سے کہا کہ اگر محرر تھانہ جات ،فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملے اور خدمت مرکز میں کسی کے خلاف کسی بھی قسم کے لین دین کی شکایت ملی تواس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: