گرما گرم خبریں

راجہ عامر سعید آف نتھہ چھتر نے دولتالہ میں نوجوانوں کیلئے حاجی فیض علی سٹیڈم بنانے کا اعلان کردیا
سلیمان فاؤنڈیشن کے تحت دولتالہ میں جشن آزادی کا شاندار پروگرام
اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی کی قیادت میں آ زادی واک ہو ئی
ہمارا مشن دیہاتی عورتوں میں شعور اجاگر کرنا ہے، ثمینہ امیر راجہ
گوجرخان،فرانس پلٹ جوان کے قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی
جعلی سیاستدانوں سے چھٹکارا وقت کی ضرورت بن چکا ہے،ریاض محمود مغل
مسقط میں حا دثہ کا شکار ہو نے والی گو جر خان کی فیملی کی میتیں منگل کو پا کستان پہنچ گئی ہیں
گوجرخان : پولیس کی بروقت کاروائی، جواری گرفتار ، پولیس نے بھاری رقم قبضے میں لے لی

بااثر ٹمبر مافیا نے لکڑ کا پرمٹ پوچھنے پر محکمہ جنگلات کے عملہ کی دھنائی کر دی

download-110
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)بااثر ٹمبر مافیا نے لکڑ کا پرمٹ پوچھنے پر محکمہ جنگلات کے عملہ کی دھنائی کر دی اور جیب سے 30 ہزار روپے کی رقم بھی مبینہ طور پر غائب کر دی۔بلاک آفیسر پھٹے کپڑوں اور زخموں کیساتھ تھانہ کلر سیداں پہنچ گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔محکمہ جنگلات کلر سیداں کے بلاک آفیسر شفقت اقبال چیمہ نے تھانہ کلر سیداں کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ اسے مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ سرصوبہ شاہ میں ایک خفیہ مقام پر لکڑی از قسم چیل ناجائز پڑی ہوئی ہے جس کو طارق محمود ہمراہ دو بیٹوں اور تین نامعلوم اشخاص کے لوڈ کر کے کسی جگہ سمگل کرنا چاء رہے ہیں جس پر وہ ہمراہ فاریسٹ گارڈ امتیاز احمد موقع پر پہنچ گئے اور باز پرس کی اور جرمانہ طلب کیا تو ملزمان نے لاتوں مکوں اور ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا جس سے میرے کپڑے پھٹ گئے جبکہ دوران جھگڑا میری جیب سے تیس ہزار روپے کی رقم بھی نکل گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: