گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بندش نے شدید گرمی میں روزے داروں کیلئے روزہ رکھنا محال ہو گیا


دولتالہ(نامہ نگار) بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بندش نے شدید گرمی میں روزے داروں کیلئے روزہ رکھنا محال ہو گیا ،صارفین کا گرمی کی شدت سے برا حال،مریضوں ،معمر افراد اور بچوں کو شدید مسائل کا سامنا،کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر،افطاری کی تیاری میں خواتین کو پریشانی کا سامنا،تفصیلات کے مطابق دولتالہ اور قرب وجوار میں بجلی کی اعلانیہ اور جبری لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دن اور رات کے اوقات میں12گھنٹوں سے بھی تجاوز کرگیا ،ہر گھنٹے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بجلی اکثر غائب رہنے لگی ،شدید گرمی میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث روزے داروں کیلئے روزہ رکھنا بھی محال ہو گیا جبکہ خواتین کو سحرو افطار کی تیاریوں میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،مساجد میں وضو کیلئے پانی کی کمی اور لوڈ شیڈنگ نمازیوں کے لئے کڑا امتحان بن چکی ہے ،ادھر بجلی کی بے تحاشا لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروباری طبقہ بالخصوص درزیوں کیلئے کام جاری رکھنا نا ممکن ہو چکا ہے اور عید کیلئے بک کئے گئے لباس بروقت مہیا کرنا مشکل ترین کام بن چکا ہے ،لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے درزیوں نے کپڑے سلائی کی مزید بکنگ بھی بند کردی ہے جس کی وجہ سے بے شمار لوگ عید پر نئے کپڑوں سے محروم رہ جائیں گے ،عوامی حلقوں نے آئیسکو کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ اور جبری لوڈ شیڈنگ کا فوری طور پر خاتمہ عمل میں لایا جائے جبکہ سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ ممنوع قرار دی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: