گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

بجلی کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

ڈھڈیال ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی حکومت کی معیاد مکمل ہونے کے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا جس سے لوگوں کی زندگی عملاً مفلوج ہو کررہ گئی ۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ڈھڈیال سب ڈویژن کے دیہات میں وقفوں وقفوں سے بجلی کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ شدید گرمی میں لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے اور روزمرہ کے معمول بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ صارفین نے واپڈا کے ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیاجائے۔ ادھر ڈھڈیال کے محلہ پولیس اسٹیشن کے صارفین کو ڈھڈیال سٹی فیڈر سے منسلک کردیا گیا ہے جبکہ باقی سارے ڈھڈیال کو ڈھڈیال ایکسپریس فیڈر سے منسلک کیا گیا ہے ۔ محلہ پولیس اسٹیشن کے صارفین نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی ڈھڈیال ایکسپریس فیڈر کے ساتھ منسلک کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: