گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے روزہ داروں کا بھرکس نکال دیا 

مندرہ ( نامہ نگار )مندرہ اور اسکے قرب جوار میں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے روزہ داروں کا بھرکس نکال دیا ہے دن اور رات کے اوقات خاص کر تراویح اور سحری کے وقت طویل غیر اعلانیہ “فورس “نامی لوڈشیڈنگ نے حکمرانوں کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آ گئی 24گھنٹوں میں چند گھنٹے جوبجلی میسر آتی ہے وولٹیج اتنے کم ہوتے ہیں کہ پنکھوں کے پر با آسانی گنے جا سکتے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں اقتدار کی ہوس میں عوام سے 2018ء میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے جھوٹے وعدے کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ماچس کی ڈبیہ اور دیے کی روشنی پر اپنے پانچ سال پورے کرنے والے آج عوام میں بے نقاب ہو گئے ہیں توانائی بحران پر قابو نہ پا کر عوام کو پانچ سال تک بیوقوف بناتے رہے قوم کو اگر اب بھی شعور نہ آیا اور بیرون ملک علاج کروانے اور اثاثے بنانے والوں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیے تو پھر اس قوم کی بدقسمتی کا کوئی پرسان حال نہ ہو گا عوامی و سماجی حلقوں نے ماہ رمضان میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا مسلم لیگ ن کو زمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلند و بانگ دعوے کرنے والوں نے پانچ سال جھوٹ اور فریب میں گزار دیے اور آج اس بجلی بحران کے زمہ دار بھی وہی ہیں عوامی حلقوں نے موجودہ نگران حکمرانوں اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ماہ مقدس میں تو بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: