گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

برما میں مسلم کمیونٹی پر ہونیوالے انسانیت سوز مظالم پر دل خون کے آنسو روتا ہے:شیخ طاہر اشفاق 

دولتالہ(نامہ نگار )چیئرمین یونین کونسل نڑالی شیخ طاہراشفاق نے کہا ہے کہ برما میں مسلم کمیونٹی پر ہونیوالے انسانیت سوز مظالم پر دل خون کے آنسو روتا ہے انسان کی اس قدر بے توقیری اور مسلمانوں کی نسل کشی پر امت مسلمہ،او آئی سی اور اقوام متحدہ کو سخت نوٹس لینا چاہیے برما میں مسلم خواتین ،مرد ،بوڑھے ،مریضوں اور بالخصوص معصوم بچوں کا سرعام خون بہایا جا رہا ہے نہتے مسلمانوں پر برما کی افواج کی طرف سے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت کا بھی چاہیے کہ اس سلسلے میں ٹھوس عملی اقدامات اٹھائے جائیں مسلمان بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہ چھوڑاجائے میانمار میں روہنگیاہ مسلمانوں کے قتل عام اور وحشیانہ تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ دنیا میا نمار کی حکومت کے خلاف سخت ایکشن لے اور اقوام متحدہ اس پر پا بندیاں عائد کرے میانمار میں ،مسلم کشی ایک سو چی سمجھی سازش کا حصہ ہے جس میں غیر ملکی قوتوں کی آ شیر واد شامل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکر ٹری کی رپورٹ پر غور کی ضرورت ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس انسانی معاملہ پر اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس بلا یا جا ئے گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: