گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

برما کے غریب مسلمان کیا انسان نہیں ہیں، سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم 


ڈھڈیال ( نامہ نگار) چیئر مین سینٹ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ برما کے غریب مسلمان کیا انسان نہیں ہیں کہ ان پر اسطرح ظلم کیا جارہا ہے جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ یہ ظلم مسلمانوں کے ساتھ نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف ہے۔ ان مغربی حکومتیں جوکہ انسانیت کی ٹھیکیدا ر بنی بیٹھی ہیں و ہ کہاں ہیں کہ وہ ان مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آوازاٹھا سکیں مگر شاید برما کے ان افراد کو مسلمان ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آبائی رہائشگاہ پادشاہان پر حج کی مبارکباد دینے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔ جنرل عبدالقیوم نے مزید کہا کہ عالمی قوتیں برما کے مسلمانوں کے خلاف آنکھیں بند کرکے ان پر ہونے والے مظالم کا انتظار تو کررہی ہیں مگر کو ئی آواز نہیں اُٹھارہی۔ وہ کشمیر کے حریت پسند وں کو دہشت گرد تو کہتی ہیں مگر بدھ مت کے ان ظالم افراد کے خلاف بھی آواز نہیں اٹھا رہی۔ہم ان مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں بلکہ عالمی طاقتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان مظالم کو روکا جائے تاکہ ان مسلمانوں کو بھی جینے کا حق مل سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: