گرما گرم خبریں

سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان

بر ما میں روہنگیاہ مسلمانوں پر وحشیا نہ مظالم کے خلاف گو جر خان میں زبر دست احتجاج


گو جر خان(نامہ نگار)بر ما میں روہنگیاہ مسلمانوں پر وحشیا نہ مظالم کے خلاف گو جر خان میں نماز جمعہ کے بعدسیاسی و دینی جماعتوں کا زبر دست احتجاج۔ نصف درجن سے زائد تنظیموں کے احتجاج میں ہزاروں افراد کی شرکت۔ زبرد ست نعرے بازی۔تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کے بعد جن راہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ان میں تنظیم اسلامی کے امیر صوفی مشتاق،سنی جماعت کے علامہ مختار رضوی،علامہ قاری محمود الحسن،حافظ خلیل رضوی،راجہ عبد الغفور کیانی، را جہ صبور کیانی،تحریک لبیک یا رسولﷺ کے ڈویثرنل امیر عنایت حسین شاہ،تحصیل صدر حاجی رمضان،نصیب بٹ، واجد بٹ،چو ہدری زعفران، راشد بٹ، سٹی کو نسلر مرزا بشیر کی قیادت میں نو جوانوں کی ریلی،تحریک انصاف کے چو ہدری جا وید کو ثر،کو نسلر شہزادہ خان،امین ڈار ،عظمت مغل،نمبر دار فیض اور گل اخلاق تھتھال اور جمعیت علمائے اسلام کے حافظ محمد اقبال شامل تھے شہر کے مختلیف علاقوں سے آنے والی ریلیاں جی ٹی روڈ چوک آ کر اکٹھی ہو گئیں۔جہاں ایک مقصد کے لیے شرکا کا مثالی اتفاق دیکھنے میں آیا اس موقع پر قائد ین نے خطاب کرتے ہو ئے بر ما میں نہتے مسلمانوں پر برما کی افواج کی طرف سے مظالم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس معاملہ پر غیروں کی نام نہاد انسانی ہمدردی تو قابل مذمت ہے ہی مگر مسلمان ممالک کی قیادت کی مجر مانہ خاموشی کی بھی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ایک چھو ٹا سا ملک بین الا ا قوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے مگر ترکی کے علاوہ کسی اسلامی ملک کے حکمران کی غیرت نہیں جا گی۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی مصلحت پسندانہ پا لیسی کو ہدف تنقید بناتے ہو ئے کہا ان میں جرات نہیں اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے کچھ کرنے کی۔ انہوں نے بر ما سے سفارتے تعلقات توڑنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر او آئی سی نے آج بر ما کے بے گناہ مسلما نوں کے لیے کچھ نہیں کیا تو اسے بھی توڑ دیا جا ئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: