گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

بلال بھٹو زرداری کی پارٹی کے اصل وارث حقیقی جیالے ہیں، عبدالرحمن مرزا ، سید غالب حسین شاہ 


گوجرخان (نمائندہ راول نیوز) سرور اینڈ شریف لاء چیمبر سے پیپلز لائرز فورم کے رہنماء محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ ، راولپنڈی ڈویژن کے رہنماء عبدالرحمن مرزا اور سید غالب حسین شاہ کی قیادت میں ایک بڑا جلوس اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوا ،جس میں مبشر ڈوگر، سلطان محمود گولڈن، شیخ عدنان ، اسجد علی، ملک بلال مختار اور کارکنوں نے شرکت کی، روانگی سے قبل عبدالرحمن مرزا ، غالب حسین شاہ اور محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلال بھٹو زرداری کی پارٹی کے اصل وارث حقیقی جیالے ہیں اور جیالوں کی دم قدم سے پیپلز پارٹی زندہ و تابند ہ ہے ، اور روز محشر تک زندہ رہے گی، ان رہنماؤں نے کہا کہ آج غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین گوجرخان سے سینکڑوں ہزاروں عاشقان بھٹو ، عاشقان بے نظیر بھٹو اور عاشقان زرداری اور بلاول بھٹو اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں ، آج بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد کے وسیع گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ کر کے پیپلز پارٹی کا لوہا منوائیں گے ، عوام کی آخری آس اور امید پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری ہے کارکن بلاول بھٹو زرداری آصف زرداری ، نیئر بخاری اور قمر زمان کائرہ کی قیادت میں متحد ہیں اور بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: