گرما گرم خبریں

جعلی سیاستدانوں سے چھٹکارا وقت کی ضرورت بن چکا ہے،ریاض محمود مغل
سلیمان فاؤنڈیشن کے تحت دولتالہ میں جشن آزادی کا شاندار پروگرام
راجہ عامر سعید آف نتھہ چھتر نے دولتالہ میں نوجوانوں کیلئے حاجی فیض علی سٹیڈم بنانے کا اعلان کردیا
ہمارا مشن دیہاتی عورتوں میں شعور اجاگر کرنا ہے، ثمینہ امیر راجہ
اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی کی قیادت میں آ زادی واک ہو ئی
مسقط میں حا دثہ کا شکار ہو نے والی گو جر خان کی فیملی کی میتیں منگل کو پا کستان پہنچ گئی ہیں
گوجرخان : پولیس کی بروقت کاروائی، جواری گرفتار ، پولیس نے بھاری رقم قبضے میں لے لی
گوجرخان،فرانس پلٹ جوان کے قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی

بلدیہ گو جر خان کی چئیرمین شپ کے لیے ہمارے پاس کو نسلرز کی اکثریت مو جود ہے، راجہ طا ہر کیانی

15285094_672805332890336_7192369489273497511_n
گو جر خان (نمائندہ راول نیوز) مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ طا ہر کیانی نے کہا ہے کہ بلدیہ گو جر خان کی چئیرمین شپ کے لیے ہمارے پاس کو نسلرز کی اکثریت مو جود ہے۔ جو آج میڈیا کے سامنے پیش کیے جا رہے ہیں۔ 2کونسلرز کو ہم اپنی سیاسی حکمت عملی کے طور پر سامنے نہیں لا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آ فس میں ایک پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیہ کے 26میں سے13کونسلرز مو جود تھے۔جن میں انکے بھانجے سہیل کیانی، خواجہ امیر زمان،ملک حمید، چو ہدری سہیل،راجہ آ فتاب،افتخار وزیر،ملک حارث، شہزادہ خان ، ثاقب بیگ ، راجہ ادریس ، مرزا بشیراور دو خواتین کونسلرز بھی مو جود تھیں۔ طاہر کیانی نے کہا کہ ہم نے چئیرمین اور وائس چئیرمن کا فیصلہ بھی کر لیا ہے جسکا مناسب وقت پر اعلان کیا جا ئے گا۔آج ہم نے اپنی اکثریت ثابت کر دی ہے۔اور اگر اب بھی کسی کو شبہ ہے تو ہمیں بتا ئے۔ انہوں نے کہ یوں تو ہم نے مخصوص نشستوں پر اپنی اکثریت ثابت کر دی تھی۔ مگر اب بھی آج ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ نمبرز کی گیم میں ہمیں بر تری حاصل ہے اور چئیرمین ہمارے گروپ سے ہی ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے شہر کو ایک صاف ستھری اور پڑھی لکھی قیادت دینے کا جو اعلان کیا تھا۔ آ ج آپکے سامنے پیش کر دئے انہوں نے کہا کہ ہمارے تین پینلز نے کاغذات جمع کرائے ہیں جن میں چئیرمین راجہ آ فتاب، وائس چئیرمین سہیل کیانی، چئیرمین ثاقب بیگ اور وائس چئیرمین ملک حمید اور چئیرمین راجہ ادریس اور وائس چئیرمین شہزادہ خان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری ہمارے مخالف پینل کو دیکھ کر فیصلہ کریں کہ کون سا پینل بہتر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: