گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

بھنگالی تا گلیانہ روڈ کھنڈر بن گئی،جگہ جگہ روڈ پر گڑھے بن گئے


سکھو (محمدفرقان قریشی) پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے کے دعوے کھوہ کھاتے،بھنگالی تا گلیانہ روڈ کھنڈر بن گئی، حکمران طبقہ عوامی مسائل سے بے خبر اپنی بقاء کی جنگ لڑنے میں مصروف، تفصیلات کے مطابق بھنگالی تا گلیانہ لنک روڈ برسراقتدار طبقہ کی عدم دلچسپی کے باعث کھنڈر بن گئی، روڈ کی بجری تک اکھڑ چکی ہے اور جگہ جگہ روڈ پر گڑھے بن گئے ہیں جس کی وجہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا، پہلے پہل اس روڈ پر بھنگالی تا گوجرخان براستہ گلیانہ پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جاتی تھی لیکن اب روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے برسوں سے پبلک ٹرانسپورٹ ختم ہو کر رہ گئی،اہلیان علاقہ کئی کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، خادم اعلیٰ پنجاب نے پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے سکیم کے تحت دیہاتوں کی سڑکیں پکی کرنے کی بلند و بانگ دعوے بھی کیے اور گوجرخان کے اراکین اسمبلی نے اس روڈ کو پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے سکیم کے تحت پکی کرنے کے وعدے کرکے عوام سے ووٹ تو لیے لیکن اسمبلیوں میں پہنچنے کے بعد اپنے وعدوں کو پس پشت ڈال دیا، حکمران طبقہ عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے اپنی بقاء4 کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ عوام مسائل کی دلدل میں پھنستے جا رہے ہیں،اہلیان علاقہ خادم اعلیٰ پنجاب اور اراکین اسمبلی کو اپنے وعدے یاد دلاتے ہوئے سراپا احتجاج ہیں کہ بھنگالی تا گلیانہ روڈ کو از سرنو پختہ کر کے عوام کو ازیت سے نکالا جائے تا کہ اہل علاقہ کو بہترین سفری سہولیات میسر آسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: