گرما گرم خبریں

لیبیا میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے غلام فرید وارثی کی رہائش گاہ پر ڈپٹی کمشنر،سی پی او رجاوید اخلاص کی آمد
قوم نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی
گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا
گوجرخان شہر میں کیمیکل ملا ملا وٹ شدہ دودھ فروخت جاری
عمران خان ایماندار اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے لیڈر ہیں ،راجہ طارق کیانی
عالمی امن داؤ پر لگتا جا رہا ہے ،دنیا پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،شیخ محمد ساجد
مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کا لہو شامل ہے ،حاجی راجہ محمد جواد

بہت ہی کڑوا مگر سچ 

راجہ احسان الحق
میاں محمد نواز شریف نے نا اہلی کے بعد لاہور تک بائی روڈ جانے کا جو فیصلہ کیا اس کا سب سے پہلے اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کیا اور اس میں شرکت نہیں کی کیوں کہ ان کو پتہ تھا یہ شو 100% ناکام ہو جائے گا۔ میاں صاحب آپ ایک بار پھر انہی لوگوں سے دھوکا کھا گئے جنہوں نے آپ کے ساتھ ماضی میں بے وفائی کی تھی ۔ دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد آپ نے بہت سے وہی چہرے ساتھ ملائے جو مشرف کے دست راست تھے اس کی ایک زندہ مثال امیر مقام ہے جس کے لئے آپ نے حکومتی خزانے کی بوریوں کے منہ کھول دیئے ۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر یہ لوگ آپ سے مخلص ہوتے اور عام عوام کو چھوڑ کر یہ جو پچاس وزیروں کا جم غفیر ہے ہر وزیر صرف 100, 100لوگ ساتھ لاتا تو اسلام آباد کی روڈ کا سماں ہی کچھ اور ہوتا اور پھر سچ تو یہ ہے آپ نے اگر بائی روڈ لاہور ہی جانا تھا تو یہ طریقہ ہی غلط تھا۔ اسحاق ڈار جیسے ماہر معاشیات جس نے اس قوم کو 80ارب ڈالر کا مقروض کر دیا سے مشورہ لینے کی بجائے کسی عوامی لیڈر سے مشورہ لیتے تو آج معاملات کچھ اور ہوتے۔ میاں صاحب آج حالات یہ ہیں کہ گوجر خان کے بیشمار دیہاتوں میں 18, 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ یہ نا اہلی ، نا انصافی اور بد دیانتی نہیں تو اور کیا ہے۔ اگر کسی جگہ محکمہ کام کر بھی رہا ہے تو اس کا یہ بد ترین طریقہ دنیا کے کسی غریب سے غریب ملک میں رائج نہیں کہ آپ کام کا بہانہ بنا کر گھنٹوں گھنٹوں بجلی بند کر دیں ، اتنی طویل لوڈ شیڈنگ سے لوگ تو نڈھال ہو ہی رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں۔ آپ کیا سمجھتے ہیں ایسی بھیانک صورت حال میں گوجر خان میں لوگ آپکا استقبال کرتے ۔ شکر کریں شہیدوں اور غازیوں کی عظیم سرزمین کی لوڈ شیڈنگ سے ستائی ہوئی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں نے آپ کا استقبال جوتوں کے ساتھ نہیں کیا۔ کوئی کتنا ہی پکا مسلم لیگی کیوں نہ ہو میری اس سچی حقیقت سے انکار کرنے والا نواز شریف کے ساتھ کتنا ہی کوئی مخلص کیوں نہ ہو وہ اپنے آپ کو اس دھرتی سے پیار کرنے والا ہرگز ثابت نہیں کر سکتا۔ اس سے بڑھ کر اور کیا مقافات عمل ہو گا صوبے میں حکومت مسلم لیگ کی، کم و بیش 50وزراء کا بے ہنگم ہجوم، تحصیل دار اپنے ، پٹواری اپنے، تھانہ کچہری اپنی، تعلیمی ادارے اپنے، پنجاب بھر میں MPA کی ایک لمبی قطار لیکن یہ بے وفا ، مفاد پرست اور بے فیض لوگ دوچار ہزار لوگ اپنے قائد کے استقبال کیلئے جمع نہیں کر سکے۔ میاں صاحب گوجر خان میں آپ کے ناکام شو نے ثابت کر دیا ہے 2018میں انشاء اللہ نہ صرف جیت راجہ پرویز اشرف کی ہو گی بلکہ حلقہ PP-4کے ضمنی انتخابات میں جیت راجہ خرم پریز کا مقدر بنے گی۔
وہ مرد نہیں جو ڈر جائے حالات کے خونی منظر سے جس دور میں جینا مشکل ہو اس دور میں جینا لازم ہے
راجہ احسان الحق (0300-5261181)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: