گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

بے لوث اور بھرپور جدوجہد کا نتیجہ ہے ،ممبرقومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال 


ڈڈھڈیال (نامہ نگار)ممبرقومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی مسلم لیگی کارکنان کی ان تھک ، بے لوث اور بھرپور جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔ وہ راول نیوزسے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن ہمارے لئے ایک چیلنج تھا۔ ملکی حالات کے پیش نظر اس کی اہمیت اور بڑھ گئی تھی اور پورے ملک کی نظریں اس حلقہ پر مذکور تھیں۔انہوں نے کہا کہ چکوال کی عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ضلع چکوال مسلم لیگ کا گڑھ ہے اور 30ہزار کی برتری سے چوہدری حیدرسلطان کی کامیابی اس کا واضح ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہر کڑے وقت میں اپنی طاقت کو تسلیم کرایا ہے اور اب ان مخالفین کی آنکھیں کھل جانی چاہیں جو بڑے بڑے دعوے کر رہے تھے ۔ میجر(ر) طاہر اقبال نے تمام لیگی کارکنان کو چوہدری حیدر سلطان کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبہ کو قائم رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: