گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

تحریک انصاف اکثریت سے کامیابی سمیٹے گی،چوہدری محمد عظیم

گوجرخان (نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے نا مزدامیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہNA-58 چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ ہمارے قائد عمران خان نے پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے22برس مسلسل جدوجہد کی ۔ چوروں ، لٹیروں اور کرپٹ سابقہ حکمرانوں کو بے نقاب کیا اور بعض کو انکے انجام تک پہنچا یا مگر ابھی بہت سے کام با قی ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنی الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کے موقع پریونین کونسل تھاتھی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جلسہ سے چئیرمین اسلام پورہ جبر راجہ جمشید کیانی ، وائس چئیرمین طارق محمود ملک ، سابق ناظم راجہ جہانگیر احمد بھٹی سمیت متعدد پارٹی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اس موقع پر متعدد اہم شخصیات نے پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیار کر کے چوہدری محمد عظیم کی مکمل حمایت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ گو جر خان کو لو ٹنے والوں کا یوم حساب قریب ہے عوام کے نام پر ذاتی مفا دات حاصل کر نے والے کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگیں گے عام آدمی آج بے شمار مسائل کا شکار ہے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیے دھکے کھا رہے ہیں مگر سابقہ حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بھری اور بیرون ممالک جائیدادیں بنائیں A-58چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام ان غاصبوں کا احتساب اپنی ووٹ کی پر چی سے کریں اور25جولائی کو انھیں عبرت کا نشان بنا دیں انشاء اللہ 25جولائی کو پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجرخان سے ہی نہیں ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی سمیٹے گی اور ملک میں صیح معنوں میں ایک پاک صاف اور کرپشن سے پاک حکو مت معرض وجود میں آئے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: