گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

تحریک انصاف ملک میں حقیقی تبدیلی کی جنگ لڑ رہی ہے، چوہدری ساجد محمود


دولتالہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و رہنما مرکزی رہنما چوہدری ساجد محمود شاطرانہ سیاسی چالیں چلنے والے عوامی غیض و غضب سے نہیں بچ سکتے سیاسی تاجروں نے ناکام اور شکست خوردہ عناصر کی رہی سہی ساکھ کو بھی مٹی میں ملانے کا فیصلہ کر لیا ہے حلقہ پی پی 4کے عوامی ایسے شعبدہ بازوں کی فنکاریوں سے بخوبی آگا ہیں با شعور عوام اب کسی مداری کے بہکاؤے میں نہیں آئیں گے ووٹوں کی سودا بازی کے ماہرین جان لیں کہ تحریک انصاف کی جیت نوشتہ دیوار بن چکی ہے ملک بھر سے بڑی بڑی سیاسی شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ قائد تحریک عمران خان کی آواز اور پارٹی منشور ہی حقیقی معنوں میں پاکستان کی بقا کی ضامن اور سلامتی کی محافظ ہے 813والے جلد نو دو گیارہ ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کی سیاست کے نام نہاد ٹھیکیدار وں کی منافقانہ سیاسی چال بازیوں کی سمجھ تحصیل کے ہر زی شعور کو ہے بیساکھیوں کے سہارے الیکشن لڑنے والوں کا دن میں تارے نظر آ جائیں گے اللہ تعالیٰ کی زات پر کامل ایمان ہے ان شاء اللہ عوام کی ووٹ کی پرچی سے اقتدار میں آ ئیں گے سابقہ حکمرانوں کے10سالہ دور اقتدار میں پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دب پر معاشی طور پر عدم استحکام کا شکار ہو چکا ہے 6ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دار وں نے جھوٹ جھوٹ بول کر 5سال گزار دیے سابقہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کے باعث پاکستان میں پانی کا بحران پیدا ہو چکا ہے وطن عزیز کی زرخیز مٹی کو بنجر بنانے والوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑنے کا وقت آ گیا ہے لوڈ شیڈنگ نے بانیوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ اپنے نام کر کے شہیدوں کی اس دھرتی کے باسیوں کے سر شرم سے جھکا دیے انہوں نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا ہم نے نہ منافقانہ سیاست کی اور نہ ہی ہماری جماعت کے منشور میں شامل ہے کہ ہم کسی اور کے کندھے استعمال کریں ہمیں اپنے قوت بازو پر بھروسہ ہے پاکستان تحریک انصاف عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ملک میں حقیقی تبدیلی کی جنگ لڑ رہی ہے سیاست کو وراثت اور گھر کی لونڈی بنانے والوں کو 2018کے الیکشن میں ان شاء اللہ عبرتناک شکست کا سامنا کرنے پڑے گا عوام ضمیر کی آواز پر لبیک کہیں ان شاء اللہ جیت پی ٹی آئی کی ہو گی اور کامیابی آپکے قدم چومے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: