گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

تحریک انصاف میں نئے لوگوں کی شمولیت پر پرانے لوگوں کے تحفظات


دولتالہ(نامہ نگار)تحریک انصاف میں نئے لوگوں کی شمولیت پر پرانے لوگوں کے تحفظات ،پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے سینئر نائب صدر راجہ سرفراز اصالت نے ورکرز کا اجلاس طلب کرلیا ،اجلاس جاتلی میں منعقد ہوگا ،گزشتہ کچھ دنوں سے یونین کونسل جاتلی میں متعدد سیاسی عمائدین کیجانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلانات ، تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے سینئر نائب صدر راجہ سرفراز اصالت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں لوگوں کی کثرت سے شمولیت عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ورکرز نئے لوگوں کی شمولیت پر پریشان نہ ہوں کسی کے شامل ہونے سے کسی بھی ورکر کی حیثیت میں کوئی فرق نہیں آئے گا بلکہ تحریک انصاف کی قوت میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں تحریک انصاف واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی بالخصوص یونین کونسل جاتلی میں تحریک انصاف ناقابل شکست ہو چکی ہے اور انتخابات میں چوہدری محمد عظیم اور چوہدری ساجد محمود کی کامیابی یقینی ہو چکی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: