گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

تحریک انصاف چکوال کی بھرپور انتخابی مہم


ڈھڈیال ( نامہ نگار)تحریک انصاف چکوال کی بھرپور انتخابی مہم ، سردار غلام عباس کی جارحانہ حکمت عملی سے میجر(ر) طاہر اقبال دفاعی پوزیشن پر چلے گئے۔ میجر(ر) طاہر اقبال کو اپنی سیٹ بچانا انتہائی مشکل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے این اے 64کے نامزد امیدوار سردار غلام عباس نے بھرپور انتخابی مہم جاری رکھی ہوئی ہے اور ہرروز کارنر میٹنگز اور جلسوں سے مخالفین کی نیندیں حرام کیے ہوئے ہیں جبکہ ان کے برعکس مسلم لیگ ن کے امیدوار میجر(ر) طاہر اقبال ابھی تک انتخابی مہم کا آغاز بھی نہیں کرسکے ہیں جس سے ن لیگ کا ورکر پریشانی کے عالم میں ہے ۔ چوآسیدن شاہ میں ن لیگ کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ راجہ ساجد اقبال کی صورت میں ن لیگ کا بڑا نقصان ہوچکا ہے جبکہ تحریک انصاف نے تحصیل کلرکہار کی اہم شخصیت پر اپنی نظریں گاڑ لیں۔ تحریک انصاف کی بھرپور پیش قدمی سے ن لیگ مکمل طور پر دفاعی پوزیشن پرکھڑی ہے ۔ رہی سہی کسر مذہبی جماعتوں کے امیدوار سامنے سے نکل جائے گی۔ اس تمام صورت حال میں ن لیگی ورکرز شدید بے چینی کا شکار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: