گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

تحصیل گو جر خان کے لو گو ں نے ہمیشہ نواز شریف کا ساتھ دیا ہے،چو ہدری محمد ریاض 


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے حلقہ پی پی 8چو ہدری محمد ریاض نے نواز شریف کو سزا کے فیصلے کو یکطرفہ کا روائی قرار دیتے ہو ئے کہا ہے یہ انصاف کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں اس فیصلے کا آ نا معنی خیز ہے جب انتخا بات سر پر آ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے حربے نواز شریف کی مقبو لیت میں اضافے کا مو جب ہو ں گے اور پاکستان سے ن لیگ بھا ری اکثریت سے جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بہت سے جرائم کی سزا دی جا رہی ہے جن میں سی پیک منصو بے، معیشت کی ترقی اور پاکستان کی ساکھ بہتر بنا نا شامل ہے انہوں نے ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ یہاں جمہو ریت کو چلنے دیا جا ئے انہوں نے کہا کہ تحصیل گو جر خان کے لو گو ں نے ہمیشہ نواز شریف کا ساتھ دیا ہے پی پی پی گو جرخان سے اسی وقت کا میاب ہو ئے جب میں اور جا وید اخلاص نے ایکدوسرے کے خلاف الیکشن لڑا اور مسلم لیگ کے ووٹ تقسیم ہو ئے چو ہدری ریاض نے کہا کہ اب ایک بار پھر ہم ایک پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور ہمیں کوئی نہیں ہرا سکا گو جر خان کی سیاسی تاریخ یہ بتا تی ہے ہماری مقبولیت میں اضافہ رو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ وفا داریاں تبدیل کر نے والوں کی ہمیں فکر نہیں کیو نکہ لوگوں کے دلوں میں انکے خلاف نفرت پا ئی جا تی ہے انکے کہنے والوں کی تو انکے گھر والے بھی نہیں مانیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: