گرما گرم خبریں

ہمارا مشن دیہاتی عورتوں میں شعور اجاگر کرنا ہے، ثمینہ امیر راجہ
گوجرخان،فرانس پلٹ جوان کے قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی
مسقط میں حا دثہ کا شکار ہو نے والی گو جر خان کی فیملی کی میتیں منگل کو پا کستان پہنچ گئی ہیں
راجہ عامر سعید آف نتھہ چھتر نے دولتالہ میں نوجوانوں کیلئے حاجی فیض علی سٹیڈم بنانے کا اعلان کردیا
جعلی سیاستدانوں سے چھٹکارا وقت کی ضرورت بن چکا ہے،ریاض محمود مغل
اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی کی قیادت میں آ زادی واک ہو ئی
گوجرخان : پولیس کی بروقت کاروائی، جواری گرفتار ، پولیس نے بھاری رقم قبضے میں لے لی
سلیمان فاؤنڈیشن کے تحت دولتالہ میں جشن آزادی کا شاندار پروگرام

تعلیم کے میدان میں ہی انقلاب برپا کرکے ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم

genral qayoomڈھڈیال( بیورو رپورٹ)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ تعلیم کے میدان میں ہی انقلاب برپا کرکے ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے جن قوموں نے تعلیم کے شعبہ میں ترقی کی آج وہ دنیا پر حکمرانی کررہی ہیں۔ وہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول پادشاہان میںیوم والدین کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ہے ۔ طویل المعیاد منصوبہ بندی کے تحت تعلیمی شعبہ میں اصلاحات لانی ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو سنوارنے میں اساتذہ کا ایک اہم کردار ہے۔ ادارے اساتذہ سے بنتے ہیں اور آج ہم جو کچھ ہیں اپنے اساتذہ کی وجہ سے ہیں ۔جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ واہ کینٹ میں اپنی تعیناتی کے دوران تعلیمی اداروں کا جال بچھایا گیا اور ضلع چکوال میں بھی درجنوں تعلیمی اداروں کا میرے ہاتھوں افتتاح ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ پنجاب میں تعلیم کے شعبہ میں ضلع چکوال کا ایک نمایاں مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال میں منتخب نمائندے تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ تقریب سے سی ای اوڈاکٹر غلام مرتضیٰ انجم ، ڈپٹی کمشنر محمودجاوید بھٹی نے بھی خطاب کیا جبکہ خطبہ استقبالیہ پر نسپل ڈاکٹر عبدالوحید نے پیش کیا ۔ علاوہ ازیں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا ء کومیڈل اور ٹرافیاں دی گئیں۔ تقریب میں علاقہ کی سرکردہ سماجی شخصیات ، اساتذہ اور طلبانے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: