گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

جاتلی میں سیاسی رہنماؤں کا اہم اجلاس،حلقہ پی پی9کا بڑا سیاسی اتحاد قائم

دولتالہ(نامہ نگار) جاتلی میں سیاسی رہنماؤں کا اہم اجلاس،حلقہ پی پی9کا بڑا سیاسی اتحاد قائم عید کے بعد لائحہ عمل سامنے لایا جائے گا ،دروازے تمام سیاسی جماعتوں کیلئے کھول دیئے گئے ،تفصیلات کے مطابق غربی گوجرخان میں سیاسی گہما گہمی میں مزید اضافہ ہوچکا ہے گزشتہ روز جاتلی میں غربی گوجرخان کے اہم سیاسی رہنماؤں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین جاتلی چوہدری ابرار رشید،راجہ حمید سلیم،شیخ عبدالرزاق،سابق ایم پی اے ملک خالد مظہر ،سابق ایم پی اے برگیڈیئر محمد حسن کے فرزند منیر حسن،سابق چیئرمین راجہ قیوم،سابق چیئرمین چوہدری سجاد حسین،چیئرمین نڑالی شیخ طاہر اشفاق،راجہ ضمیر منہاس،راجہ نوید سجاد،سابق نائب ناظم راماں راجہ سعید اقبال،وائس چیئرمین جاتی ذیشان اکبر،راجہ مسعودد سرور سمیت متعدد رہنما شریک تھے ،اجلاس میں متفقہ طور پر سیاسی اتحاد تشکیل دیدیا گیا ،یہ سیاسی اتحاد تا وقت کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کر رہا اس کے دروازے سب سیاسی جماعتوں کیلئے کھلے ہیں،اجلاس میں طے کیا گیا کہ عید کے بعد لائحہ عمل کو سامنے لایا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: