گرما گرم خبریں

نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان

جماعت اسلامی پاکستان کی واحد سیاسی و دینی جماعت ہے ، امیر شمس الرحمن سواتی 


گو جر خان(نامہ نگار)جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد سیاسی و دینی جماعت ہے جس پر کسی حوالہ سے کرپشن کا کوئی داغ نہیں کارکن احتساب مارچ کو کامیاب کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے گو جر خان میں استقبالی تیاریوں کے سلسلے میں جماعتی عہدیداروں کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمد جواد نے بھی خطاب کیا شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ گیارہ ستمبر کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں احتساب مارچ کی گوجرخان آمد پر تاریخی استقبال کر کے تحصیل گوجرخان کے باشعور شہری نئی تاریخ رقم کریں گے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ کرپشن کے خاتمہ کے حوالہ سے جماعت اسلامی کے پروگرام کو عوام تک پہنچائیں چور لٹیرے حکمرانوں نے اس ملک کو لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنا مشن بنا لیا ہے چھوٹے بڑے چوروں کا بلاتفریق احتساب ہمارا نعرہ اور مشن ہے صادق اورامین قیادت صرف جماعت اسلامی کے پاس موجود ہے شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ گیارہ ستمبر کو شہیدوں غازیوں کی سرزمین گوجرخان کے باسی سراج الحق کے قافلہ کابھرپور استقبال کریں گے احتساب ریلی کے سلسلہ میں شہر بھر میں جماعت اسلامی نے خیر مقدمی بینرز جھنڈے اور بڑے بڑے ہولڈنگز آویزاں کردیے ہیں اور استقبال کے لیے مختلیف کمیٹیاں ترتیب دیدی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: