گرما گرم خبریں

آز۱دی کشمیر نوشتہ دیو۱ر،بہت جلد قربانیاں رنگ لائیں گی، مشال ملک
جاتلی پولیس انصاف کی فراہمی میں ناکام اہل علاقہ پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا
گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کے سالانہ انتخابات، احمد نواز کھوکھر صدرجبکہ ملک جاوید اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے
سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور مہم جاری رکھی جائے، ڈی ایس پی گوجرخان
تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے ،حاجی چوہدری محمدا قبال
آمدہ انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی ،راجہ امیرکاظم
شہر بھر میں سٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری ہے،شیخ احتشام الطاف

جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں حکومت اپنی معیاد پوری کرے گی،راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ


دولتالہ (نمائندہ راول نیوز) صدر مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن متحد ہے ن لیگ وفاق کی علامت ہے حکومت کی خلاف سازشیں کرنے اور افواہیں پھیلانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آیا مشکل وقت میں مسلم لیگی قیادت نے عزم و ہمت اور حوصلے سے حالات کا سامنا کیا اور کندن بن کر نکلے تمام سازشیں دم توڑ چکی ہیں جمہوریت اورحکومت کو کوئی خطرہ نہیں حکومت اپنی معیاد پوری کرے گی اختلاف رائے سب کا حق ہے چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ(ن)کا قیمتی اثاثہ ہیں آئندہ الیکشن میں پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرے گیپاکستان کے عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ایٹمی دھماکوں سے لیکر سی پیک منصوبے کی تکمیل اور موٹر ویز کا قیام مسلم لیگ ن کے شاندار کارناموں کی تاریخ ہے جسے ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا قائدین کے عزم و استقلال پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کارکنا ن کے بلند حوصلوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نیمقامی صحافی راجہ پرویز اختر کی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)گوجرخان راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں متحد ہے قیادت جسے ٹکٹ دے گی سب کو قابل قبول ہوگااس موقع پر مسلم لیگی رہنما عامر میر ، چیئرمین یوسی سکھو چوہدری ابرار سرور ،وائس چیئرمین یونین کونسل سکھو حاجی خواجہ یاسین ،اور دیگر بھی موجود تھے راجہ محمد حمید نے مزید کہا کہ ن لیگ کا ووٹ بینک اپنی جگہ موجود ہے بلکہ اس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ان شاء اللہ2018کے قومی الیکشن میں کامیابی کا سہرا یک بار پھر ن لیگ کے سر سجے گاانہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں ن لیگی کامیاب ہو گی اور چیئرمین سینٹ ن لیگ کا ہو گا موجود حکومت نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کے بعد معاشی قوت بنا دیا ہے عوام واضح فرق محسوس کر رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: