گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

جنگ بدر میں اسلام و کفر حق و باطل سچ و جھوٹ کی پہلی ٹکر ہوئی۔خلیفہ محمدمسکین چشتی شبیری مدنی


گوجرخان (نامہ نگار)مُتحدہ عُلماء المشائخ سپریم کونسل آف پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنینے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ پاک نے معرکہ بدر کے بارے میں قرآن مجید میں کئی مقام پر تذکرہ فرمایا ہے کہ بے شک تمہاری مدد اللہ نے کی تھی حالانکہ تم بالکل کمزور تھے تاریخ اسلام کا یہ وہ معرکہ ہے جب اسلام اور کفر ،حق اور باطل ،سچ اور جھوٹ کی پہلی ٹکر ہوئی اس معرکہ میں فرزند انِ اسلام کی تعدادکفار سے ایک تہائی تھی وسائل اور اسلحہ کے اعتبار سے بظاہر بہت کمزور تھے جزیرہ عرب کا اجتماعی ماحول سراسران کے خلاف تھا خوش فہمی کے باوجود اسلام کے غلبہ اور فتح مند ہونے کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی تھی جب مسلمان جنگ بدر سے واپس ہوئے تو ان میں کوئی کہتا کہ میں نے فلاح کافر کو قتل کیا دوسراکہتا کہ میں نے فلاح کافر کو واصل جہنم کیا کوئی کہتا کہ میری تلوار نے فلاح کافر کی گردن علیحٰدہ کی اس پر مدینہ پہنچنے سے پہلے پہلے یہ آیت نازل ہوئی اس قتل کو تم اپنے زور قوت کی نسبت نہ کرو کہ یہ درحقیقت اللہ پاک کی مداد اور اس کی تقویت وتائید ہے جو اس نے اپنے رسول ﷺ کی دعا قبول کر کے یہ عظیم فتح و نصرت کی شکل میں تم کو دی کہ تم قلیل ہونے کے باوجود ایک کثیر تعداد پر فتح پا کر لوٹ رہے ہو مزید خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنی نے کہا کہ اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ نے کبھی کفر و شرک کی آواز تک نہیں سنی اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کا امت مسلمہ پر بہت بڑا احسان ہے کہ آپؓ کے مبارک واسطے سے امت کو دین کا بڑا حصہ نصیب ہواحضرت عائشہ صدیقہ ؓ تمام لوگوں میں سب سے زیادہ عالم تھیں بڑے بڑے صحا بہ ؓ ان سے اسلام کے بارے میں پوچھا کرتے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: