گرما گرم خبریں

مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کا لہو شامل ہے ،حاجی راجہ محمد جواد
گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا
لیبیا میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے غلام فرید وارثی کی رہائش گاہ پر ڈپٹی کمشنر،سی پی او رجاوید اخلاص کی آمد
قوم نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی
عمران خان ایماندار اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے لیڈر ہیں ،راجہ طارق کیانی
عالمی امن داؤ پر لگتا جا رہا ہے ،دنیا پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،شیخ محمد ساجد
گوجرخان شہر میں کیمیکل ملا ملا وٹ شدہ دودھ فروخت جاری

جھمٹ میں تہرے قتل کیس میں ملزمان کی عدم گرفتاری پر مقامی افراد سراپہ احتجاج بن گئے 


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)دس یوم قبل ساگری کے نواحی گاؤں جھمٹ میں تہرے قتل کیس میں ملزمان کی عدم گرفتاری پر مقامی افراد سراپہ احتجاج بن گئے ۔روڈ کے درمیان ٹائر رکھ کر ان کو آگ لگا دی جس سے گاڑیوں کی آمدورفت بند ہو گئی اور روڈ کے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں۔مظاہرین نے اس دوران پولیس کی بے حسی اور ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر ان کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر سرکل افتخار الحق ‘ڈی ایس پی سلیم خٹک اور ایس او تھانہ روات بشارت عباسی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دیا ۔مظاہرین کی طرف سے چار مطالبات پیش کیے گے جن میں تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرنے، کسی سینئر افسر کی نگرانی میں تفتیش کرنے ،علاقے کی کسی سیاسی شخصیت کو کیس میں ناجائز ملوث نہ کرنے اور اس کے کہنے پر کسی بے گناہ کو گرفتار نہ کرنے جبکہ معززین علاقہ جن میں خاور رزاق،اشتیاق احمد،کیپٹن محمد عارف اور مقدمہ کے مدعی محمد افراہیم شامل ہیں پر مشتمل کمیٹی جیسے مطالبات شامل ہیں ۔اس پر ایس پی صدر نے تمام مطالبات کو مانتے ہوئے مظاہرین کو یقین دلایا کہ وہ اس تہرے قتل کیس کی خود نگرانی کریں اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں معززین علاقہ کو بھی اگاہ کیا جائے گا۔

مندرہ( سید ساجد نقوی)نواحی گاؤں جھمٹ میں چند ہفتے قبل المناک حادثے میں ماں بیٹی اور نواسی کے قتل کے بعد تھانہ روات پولیس نے مدعیوں کی جانب سے دیے گئے ناموں پر پولیس کی عدم کاروائی کے خلاف مدعیوں اور اہلیان علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ روات اور دیگر اہلکاروں کے خلاف جی ٹی روڈ پر مظاہرہ کیا مظاہرین نے جی ٹی روڈ ٹائر جلا کر تقریباًڈھائی گھنٹے بلاک رکھی جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی جو ایک جانب مندرہ تک اور دوسری جانب روات سے پیچھے تک لوگ گرمی و حبس میں کھڑنے ہونے پر مجبور ہو گئے ٹریفیک کی روانی کے لیے موٹر وے پولیس کی دوڑیں لگ گئی موٹر وے بیٹ 5 کے سیکٹر کمانڈ وحید ارحمن خٹک بھی موقع پر پہنچ گئے عارضی طور پر موٹر وے پولیس نے ٹریفک خستہ حال مندرہ تا چوک پنڈوری چڑھا دی پولیس کے اعلیٰ احکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کے اعلیٰ احکام اور مظاہرین کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے اور مظاہرین نے اس یقین دھانی پر کے جلد ہی سفاک قاتلوں کو پابند سلاسل کیا جائے گا جی ٹی روڈ کھول دی اور پر امن طور پر منتشر ہو گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: