گرما گرم خبریں

نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان

جیب تراشوں کے منظم گروہ کی کلرسیداں پر یلغار

836486_21254231کلر سیداں(پر و یز و کی سے)جیب تراشوں کے منظم گروہ کی کلرسیداں پر یلغار، روزانہ لٹنے والوں کی تعدادمیں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔ روات کلرسیداں روڈ پر لیڈیزمسافروں کے لٹنے کی شکایات عام تھیں مگراس بار جیب تراش گروہ نے منظم منصوبہ بندی کے تحت کلرسیداں راجہ بازار چلنے والی ائیرکنڈیشنڈکوسٹرکے مسافروں کونشانہ بنالیاہے۔ روزانہ کی بنیادپر مسافر لٹ رہے ہیں۔ لٹنے والوں میں گاؤں ڈھیری کے رہائشی مقامی تاجرریٹائرڈ مدرس عبدالرحمن بھی شامل ہیں، جنھیں جیب تراشوں نے 52ہزار کی رقم سے محروم کردیا۔ ملزمان کاطریقہ اس طرح ہے کہ یہ مسافرکی نشاندہی کرکے اس کے اردگردکی نشستوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور کچھ ہی دیربعداس کی نشست پرجاکراصرارکے ساتھ کہتے ہیں کہ ساتھ والے مسافرنے ان پر قے کی ہے،آپ کی قمیص گندی ہوگئی ہے۔ اس طرح نوسرباز اسے قابوکرلیتے ہیں ،کوئی اس کے کپڑے جھاڑتاہے توکوئی اسے قابومیں رکھتاہے اس دوران مسافراپنی جیب میں موجود رقم سے محروم ہوچکاہوتاہے۔ عوامی حلقوں نے نوسربازوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: