گرما گرم خبریں

الیکشن سر پر ہیں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں،چو ہدری محمد ریا ض
گوجرخان چوک میں مال روڈ لاہور کے جلسہ میں شرکت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا
ٹریکٹر ٹرالی پل سے نیچے گر نے پر ایک نو جوان جا ں بحق ہو گیا
پاکستان تحریک انصاف عوام کے شعور کو بند کر رہی ہے،راجہ الطاف حسین
ڈاکٹر را جہ سہیل کو تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال کا میڈیکل سپر نٹنڈنٹ تعینات کیا گیا
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشتگردی ہوئی ہے،خرم پرویز راجہ
سانحہ قصوربربریت و سفاکیت کا بدترین واقعہ ہے،شیخ طاہر اشفاق

جی ایم گیس نے گو جر خان میں قدرتی گیس کے پریشر کی کمی کے مسئلہ کا نو ٹس لے لیا

Gas Pipeline 2
گو جر خان(نامہ نگار)جی ایم گیس اسلام آ باد ظہور احمد نے گو جر خان میں قدرتی گیس کے پریشر کی کمی کے مسئلہ کا نو ٹس لے لیا۔ گھریلو صارفین کی مشکلات پر قابو پا نے اور ٹیمیں گو جر خان بھجوا نے کی ہد ایت۔ پارلیمانی سیکر ٹری را جہ جا وید اخلاص کے فوکل پرسن حاجی ملک محبوب حسین اس سلسلے میں رابطہ کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے زائد عرصہ سے گو جر خان میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہے جو چالیس سے کم ہو کر آ ٹھ تک آ گیا تھا۔ گھریلو صارفین کے چو لہے با لکل بند ہو گئے حتی کہ سحری و افطاری کے اوقات میں بھی شہری گیس سے بالکل محروم رہتے۔ فوکل پر سن حاجی ملک محبوب حسین نے بتا یا کہ اس سلسلے میں جی ایم گیس ظہور احمد سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے ڈائریکٹر سمیع اللہ کو مسئلہ فوری طور پرحل کر نے کی ہدایت کی۔ انہوں سے ملک محبوب حسین سے رابطہ کیا ہے۔ اور توقع ہے کہ پیر یا منگل تک دن میں گھریلو صارفین کے لیے پریشردن میں تیس پوائنٹ اور سہہ پیر چار بجے کے بعد پینتالیس پوائنٹ کر دیا جا ئے گا۔ملک محبوب حسین نے کہا ہے کہ آئندہ گھریلو صارفین کو سحری و افطاری کے اوقات میں گیس کمی کی شکایت با لکل بھی نہیں ہو گی۔ انہوں نے تعاون پر جی ایم گیس ظہور احمد کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: