گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

حادثہ میں دو مو ٹر سائیکل سوارنو جوان جاں بحق ہو گئے

Gujar Khan city
گو جر خان(نامہ نگار)شہری حدود میں ٹریفک کے ایک حادثہ میں دو مو ٹر سائیکل سوارنو جوان جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ مو ٹر سائیکل سوار دور تک گھسٹتے چلے گئے اور مو قع پر ہی چل بسے۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔محمدثاقب نے پو لیس تھا نہ گو جر خان کو بتا یا کہ وہ محمد وحید کے ہمراہ علی الصبح مر کزی جا مع مسجد گو جر خان میں فجر کی نماز پڑھ کر جا رہا تھا کہ میرے ساتھ دوسرے مو ٹر سائیکل پر بہرام قاسم سکنہ بچہ اور عثمان سکنہ راولپنڈی بھی جا رہے تھے۔ جب وہ بڑکی موڑ یو ٹرن پر پہنچے تو پیچھے سے مر غیوں بھر ایک منی ٹرک آ رہا تھا جسکا ڈرائیور شہری حدود کے با وجود بہت زیادہ سپیڈ میں چلا رہا تھا ۔ اس نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے انہیں پیچھے سے زور سے ٹکر ماری اور موٹر سائیکل کو دور تک گھسیٹتا چلا گیا ۔ جس سے دو نوں نو جوان مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گئے عینی شاہد محمد رشید صائم نے بتا یا کہ منی ٹرک کے ڈرائیور نے رانگ سائیڈ پر جا کر مو ٹر سائکل کو ٹکر ماری ۔ حادثے کے فوری بعد ڈارئیور سڑک کے قریب گلیوں میں فرار ہو گیا۔پو لیس تھانہ گو جر خان نے نا معلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسکی تلاش شروع کر دی ہے۔ادھربہرام قاسم کو اتوار کی شام نواحی قصبہ بچہ کھنیارہ شریف میں سپر د خاک کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: