گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

حضرت علیؓ کی وِلادت خانہ کعبہ میں شہادت خانہِ خدا میں ہوئی۔خلیفہ محمدمسکین چشتی شبیری مدنی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)مُتحدہ عُلماء المشائخ سپریم کونسل آف پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنینے خطاب کرتے ہوئے کہاحضرت علیؓ علم کا دروازہ ہیں جس میں سے آج تک امن کی خوشبو آرہی ہے دنیاو کفر کا اگر خوف ختم کرنا ہے تو امتِ مسلمہ کو چاہیے کہ وہ حضرت علیؓ کے منشور کو دستور بنا لے حضرت علی ؓ کو حضور اکرم ﷺ نے دنیا میں ہی جنت کی بشارت دے دی حضرت علیؓ کا اپنے قاتل سے حسن سلوک ایسا تھا جس کی کائنات میں کوئی مثالنہیں ملتی حضرت علیؓ نے قاتل کو شربت پلانے کا حکم دے کر اسلام کا حسن دوبالا کر دیاجمعتہ الوداع انتہائی عظمت و رحمت کا دن ہے جمعتہ الوداع رمضان المبارک کی رخصتی کا پیغام دینے والا جمعہ ہے اس کے بعد تو جمعے آتے رہتے ہیں پر رمضان المبارک ایک سال کے لئے رخصت ہو جاتا ہے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ہماری گواہی دے گا جس نے اس مقدس مہینے کا صحیح طریقے سے حق ادا کیا قیامت کے دن یہ مقدس مہینہ اللہ کی بارگاہ میں اس شخص کے لئے عزت و وقار کے تاج پہنانے کی درخواست کرے گا جمعتہ الوداع یعنی رمضان المبارک کی رخصتی کا پیغام دینے والا یہ جمعہ ہم سے یہ کہہ رہا ہے کہ اپنے اعمال و کردار کا جائزہ لیں کہ ہم نے اس ماہِ مقدس میں کہاں کہاں غلطیاں کیں مزید خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنی نے کہا کہ اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور پاکستان کی امن و سلامتی کے لئے دعا کریں کہ اللہ پاک ملک پاکستان میں رہنے والوں کی جان،مال،ایمان،عزت،آبرو سب کی حفاظت فرمائے۔آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: