گرما گرم خبریں

گوجرخان چوک میں مال روڈ لاہور کے جلسہ میں شرکت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا
سانحہ قصوربربریت و سفاکیت کا بدترین واقعہ ہے،شیخ طاہر اشفاق
ٹریکٹر ٹرالی پل سے نیچے گر نے پر ایک نو جوان جا ں بحق ہو گیا
ڈاکٹر را جہ سہیل کو تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال کا میڈیکل سپر نٹنڈنٹ تعینات کیا گیا
پاکستان تحریک انصاف عوام کے شعور کو بند کر رہی ہے،راجہ الطاف حسین
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشتگردی ہوئی ہے،خرم پرویز راجہ
الیکشن سر پر ہیں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں،چو ہدری محمد ریا ض

حلقہ پی پی 20کے ضمنی الیکشن میں سردار سیاست رنگ نہ پکڑسکی


ڈھڈیال ( نامہ نگار)حلقہ پی پی 20کے ضمنی الیکشن میں سردار سیاست رنگ نہ پکڑسکی۔ تین ہفتے گزرجانے کے باوجود ضمنی الیکشن سردار گروپ کے لئے ایک ٹیسٹ کیس ثابت ہوا ہے ۔ سردار گروپ کے قائدین ہر یونین کونسل کا دورہ کرکے اپنی حاضری تو ڈال رہے ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ سردار گروپ کے حامیوں میں چوہدری حیدر سلطان کیلئے نہ کوئی جوش وخروش نظر آتا ہے اور نہ ہی وہ متحرک ہیں۔حلقہ پی پی20کے تقریباً تمام دیہات میں سردار گروپ کے حامیوں نے پراسرار انداز میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جس کے ان کے عزائم کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ ابھی تک سردار گروپ کی رابطہ میٹنگز صرف فوٹو سیشن او رروایتی سیاسی بیانات تک محدود ہیں۔ سردار گروپ کاحامی ووٹرز مسلم لیگ ن کی حمایت کیلئے ذہنی طور پر پریشان ہے اور ماضی میں مسلم لیگ ن کے دئیے گئے زخموں کو کسی طور پر بھولنے کو تیار نہیں۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کی رابطہ مہم سے حلقہ میں آئندہ کا سیاسی منظر نامہ بھی آہستہ سامنے آنا شرو ع ہو گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کی رابطہ مہم کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ سردار گروپ چونکہ ہمیشہ مسلم لیگ ن کے مخالف رہا ہے لہذا اس کے حامیوں کو پی ٹی آئی کی حمایت کیلئے قائل کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آرہی۔سردار گروپ کے حامی مرحلہ وار پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کریں گے اور اس الیکشن کی اہم بات یہ ہوگی کہ سردار گروپ کا خاموش ووٹر بھی پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی کو ووٹ دے گا۔مذکورہ رہنما کا کہنا ہے کہ سردار گروپ کے رہنماؤں کے پاس اپنے حامیوں کو قائل کرنے کیلئے کوئی دلیل نہیں۔ سالہا سال تک مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف نفر ت انگیز تقریریں کرنے والے سردار گروپ کے قائدین کو جب ان کے حامی مسلم لیگ ن کی تعریفیں کرتے ہوئے سنتے ہیں تو انہیں اپنے کانوں پر یقین نہیں آتا۔ موجودہ صورت حال سے سردار گروپ بھی پوری طرح باخبر ہے ۔ علاوہ ازیں معلوم ہوا ہے کہ چوہدری حید رسلطان کے اردگرد سردار گروپ کے حامی سمجھے جانے والے مشیر مذکورہ گروپ کی حمایت اور کارکردگی کو کافی نمک مصالحہ لگا کر پیش کررہے ہیں لیکن اندر کی صور ت حال مختلف ہے ۔ حلقہ میں9جنوری کو علیحدہ علیحدہ انتخابی کیمپ لگیں گے اور اب رابطہ مہم بھی علیحدہ علیحدہ جاری ہے ۔یقیناًاعلیٰ قیادت بھی اس صورت حال سے پوری طرح باخبر ہوگی اور حالیہ ضمنی الیکشن نے تو ان کی آنکھیں کافی حدتک کھول دی ہوں گی۔ آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ کے فیصلے لاہور میں نہیں چکوال کے زمینی حقائق کو دیکھ کر ہی ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: