گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

حکومت نواز شریف کے استقبال سے خائف ہے، چو ہدری محمد ریاض 


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سا بق صو بائی وزیراور حلقہ پی پی 8سے صو بائی اسمبلی کے امیدوار چو ہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کے استقبال سے خائف ہے اور اس نے کا رکنوں کو ہر طرح سے رو کنے کا پروگرام بنا رکھا ہے مگر نواز شریف کے دیوانے ہر حال میں لا ہور ائیر پورٹ پہنچیں گے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے .زمان ہا ؤس.میں لیگی کا رکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جو نواز شریف کے استقبال کے سلسلے میں منعقد کیا گیا ۔ چو ہدری ریاض نے کہا کہ آج جمعہ کو صبح 9بجے درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ لا ہور روانہ ہو گا کا رکن علی الصبح یہاں پہنچ جائیں جہا ں انکے لیے نا شتے کا بند وبست کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جیل کا حکم نواز شریف کو ہوا ہے جو دلیری کے ساتھ جیل جا نے کے لیے اپنی اہلیہ کو تشویشناک حا لت میں چھو ڑ کر آ رہے ہیں اور پسینے عمران خان کے چھو ٹ رہے ہیں اگر چہ اسکی مدد کے لیے بے شمار غیبی قوتیں مو جود ہیں مگر اپنی نا اہلی اور بد زبانی کے باعث وہ کبھی بھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے الیکٹ ایبل دئے جا نے کا با وجود غیر جا نبدا رانہ تجزئے بتا رہے ہیں کہ وہ 272کی اسمبلی میں 90سیٹیں بھی نہیں لے سکتا ہے انہوں نے کہا کہ 25جو لا ئی عمران خان کی سیاست کا آ خری روز ہو گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: