گرما گرم خبریں

محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی
سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے
دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا
زمین کے تنازع پربھائیوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا
رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بے قاعدگیوں کے بارے میں خبروں کی اشاعت پر ہسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی
مندرہ کا نوجوان طالب علم ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا
کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر ا علا نیہ لوڈ شیڈنگ
فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن کا بدھ کو بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا

حیاتسر روڈ پر چوبیس گھنٹے گیس لیکج ،کسی بڑے حادثے کا ذمہ دار کون ؟؟کئی بار شکایت کر چکے ، اہل محلہ

gk stickerگوجرخان (عبدالستار نیازی) حیاتسرروڈ پر چوبیس گھنٹے گیس لیکج ، محکمہ نے آنکھیں موند لیں، کئی بار شکایت کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی، اہل علاقہ کا جینا محال ہوگیا، تفصیلات کے مطابق حیات سر روڈ پر واقع مسجد صدیق اکبر کے ساتھ نالے میں سوئی گیس پائپ لائن لیکج کا شکار ہے، جس کو کافی عرصہ گزر چکاہے، چوبیس گھنٹے گیس لیکج کے باعث پورا محلہ گیس کی بو کی لپیٹ میں رہتاہے، اہل محلہ کا جینا دوبھر ہوچکاہے، اہل محلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی بار سوئی گیس دفتر کے چکر لگاچکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ، عملہ موقع پر ملاحظہ کر کے واپس چلا جاتاہے، کسی بھی بڑے حادثے کی صورت میں محکمہ ذمہ دار ہوگا، عوام نے جی ایم سوئی نادرن گیس لمیٹڈ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: