گرما گرم خبریں

سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی

خطہ پوٹھوہار اولیاء کرام ، شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے ، سید آل عمران 


گو جر خان(نامہ نگار) خطہ پوٹھوہار اولیاء کرام ، شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے اولیائے کرام نے بھی ہمیں یہی مقصد سمجھایا اور بتایا ہے خطہ پوٹھوہار ثقافت ادب تاریخ کے حوالے پوری دنیا میں پہنچانا جاتا ہے ہمارے فنکار اور اہل قلم اپنے فن کے ذریعے محبت اور امن کا درس دیتے ہیں معاشرے میں گھٹن کم کرنے کیلئے نفسا نفسی اور بے راہ روی کے دور میں ایسی تقریبات سے عوام کو شعور ملتا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پوٹھوہاری لینگویج اینڈ کلچرل کونسل معروف شاعر اور ٹی وی کمپیئر سید آل عمران نے جنڈگجراں میں عید ملن ثقافتی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہمارا فریضہ ہے اسلام نے ہمیشہ انسانیت کو اجاگر کیا ہے ، دوسروں کی خدمت کرنا اور ان کا خیال رکھنا ہمارے نبی محترم حضرت محمد مصطفی ؐ کا پیغام ہے ، ہم نے سب کچھ ان سے سیکھا ہے اور ان باتوں پر عمل کرنا ہمارا فرض بنتا ہے اس موقع پر چوہدری ذوالفقار گجر، مرزا مشتاق، ازرم خیام اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس ثقافتی پروگرام میں اصلاحی خاکے ، ملی نغمے اور سبق آموز ڈرامہ پیش کیاگیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: