گرما گرم خبریں

ٹریکٹر ٹرالی پل سے نیچے گر نے پر ایک نو جوان جا ں بحق ہو گیا
پاکستان تحریک انصاف عوام کے شعور کو بند کر رہی ہے،راجہ الطاف حسین
سانحہ قصوربربریت و سفاکیت کا بدترین واقعہ ہے،شیخ طاہر اشفاق
ڈاکٹر را جہ سہیل کو تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال کا میڈیکل سپر نٹنڈنٹ تعینات کیا گیا
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشتگردی ہوئی ہے،خرم پرویز راجہ
الیکشن سر پر ہیں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں،چو ہدری محمد ریا ض
گوجرخان چوک میں مال روڈ لاہور کے جلسہ میں شرکت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا

خونی ڈیم اوگاہون کرنب جگیال میں نہانے پر پابندی لگائی جائے،عوامی مطالبہ


سکھو (محمدفرقان قریشی) خونی ڈیم اوگاہون کرنب جگیال میں نہانے پر پابندی لگائی جائے ! عوامی مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سکھو کے نواحی گاوں کرنب جگیال کا اوگاہون ڈیم جو کہ بیشمار نوجوانوں کو نگل چکا ہے، ہر ماہ میں ایک دوافراد کی جانیں لینے والا خونی ڈیم رحمت کی بجائے زحمت بن کر رہ گیا ہے،علاقہ کا نوجوان طبقہ اور بالخصوص سکولوں اور کالجز سے بھاگ کر جانے والے طلباء4 عموماً اس ڈیم کا رخ کرتے ہیں اور تیراکی اور نہانا شروع کر دیتے ہیں،ڈیم میں خطرناک ایریا کی کوئی خاطر خواہ حد بندی نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر نوجوان زیادہ گہرائی میں چلے جاتے ہیں جہاں وہ پانی کی تیز بہاو اور گہرائی کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے خونی موجوں کی نذر ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے آئے روز اوگاہون ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو اہلیان علاقہ کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے،حالیہ دنوں رکھ موڑ کا ایک نوجوان اس ڈیم کی نذر ہوکر زندگی کی بازی ہار گیا،ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم آٹھ گھنٹوں کی سر توڑ کوشش کے بعد اس کی نعش نکالنے میں کامیاب ہوئے، اہلیان علاقہ اور والدین انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں ڈیم میں واضح حد بندی کی جائے اور ایک ٹیم مقرر کی جائے جو کہ نوجوانوں کو تیراکی اور نہانے سے روکے اور کسی ہنگامی صورتحال میں بروقت کاروائی کرسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: