گرما گرم خبریں

مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کی صورت حال کو بہتری کی جانب گامزن کردیا ہے،ملک تنویر اسلم سیتھی
ٹکال میں پل اور رجام رابطہ سڑک کے لیئے سروے مکمل کر لیا گیا
تھانہ جاتلی کے علاقہ نتھیہ عالم شیر میں دیرینہ رنجش پر ایک شخص قتل
گوجرخان کی دھرتی کا قرض ہم نے فرض سمجھ کر ادا کیا، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف
سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا
ہاؤسنگ سکیم نمبر1میں نئی سیوریج لائنیں آبادی مکینوں کیلئے وبال جان بن گئی
واپڈا اہلکار نے غریب کی جمع پونجی لوٹ لی
بر ما کے مسلما نو ں پر ظلم ا و ر ز یا د تی ا نسا نی حقو ق کی خلا ف و ر ز ی ہے ،سا ئیں شعبا ن فر ید

دنیا میا نمار کی حکومت کے خلاف سخت ایکشن لے ، لارڈ نذیر احمد


گو جر خان(نامہ نگار) میانمار میں روہنگیاہ مسلمانوں کے قتل عام اور وحشیانہ تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ دنیا میا نمار کی حکومت کے خلاف سخت ایکشن لے اور اقوام متحدہ اس پر پا بندیاں عائد کرے ۔ ان خیالات کا اظہار بر طانیہ میں مسلم کمیونٹی کے راہنما اور مسلم ممبر ہاؤس آف لارڈز یو کے لارڈ نذیر احمد نے راول نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میانمار میں ،مسلم کشی ایک سو چی سمجھی سازش کا حصہ ہے جس میں غیر ملکی قوتوں کی آ شیر واد شامل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکر ٹری کی رپورٹ پر غور کی ضرورت ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس انسانی معاملہ پر اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس بلا یا جا ئے۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ میں نے بر طانیہ میں اس سلسلے میں موثر آواز اٹھائی ہے اور ہاؤس آف لا رڈز میں بھی سو لات اٹھائے ہیں۔ اسکے علاوہ اتوار کو لنڈن میں ایک بڑ امظاہرہ کیا گیا ہے۔ جس میں ہر مکتبہ فکر کے لو گوں نے میا نمار میں غریب رو ہنگیاہ مسلمانوں کے قتل عام اور وحشیانہ تشدد کے خلاف آ واز اٹھائی انہوں نے کہا کہ میا نمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر پوپ فرانسس نے جو آ واز اٹھائی ہے اس سے ہمیں حوصلہ ملا ہے ۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ جب تک ریاستی د ہشت گردی کا یہ سلسلہ بند نہیں ہو تا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: