گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

دولتالہ بازار کو ون وے کیا جائے ،عوامی مطالبہ

دولتالہ(نامہ نگار) مین بازار دولتالہ میں ون وے پر عملدرآمد نہ ہونے سے ٹریفک جام کے مسائل نے تاجروں اور خریداروں کے ناک میں دم کردیا ،تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام ،پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا،چیئرمین دولتالہ عوامی مسائل کا نوٹس ،ٹریفک پولیس مین بازار میں ون وے ٹریفک کے حکم پر عملدرآمد کرائے ،عوامی حلقوں کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق مین بازار دولتالہ میں طویل عرصہ سے ون وے ٹریفک کا نفاذکیا گیا ہے مگر اس پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے مین بازار میں ٹریفک کے مسائل شدید ترین ہو چکے ہیں ،عید کی خریداری کے لئے آنے والوں کا رش ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں بھی بے تحاشا اضافہ ہو چکا ے ،مین بازار میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کی بہتات اور ون وے ٹریفک نہ ہونے کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے ،عوامی حلقوں نے چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس اور ٹریفک پولیس حکام سے نوٹس لیکر اصلاح احوال کا مطابہ کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: