گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

دولتالہ میں بدترین لوڈ شیڈنگ عوام کیساتھ ظلم و زیادتی ہے

دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ میں بدترین لوڈ شیڈنگ عوام کیساتھ ظلم و زیادتی ہے اس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ،غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان حال ہیں اور ان میں احتجاج کی لہر پیدا ہو رہی ہے ،آئیسکو حکام جبری لوڈ شیڈنگ کا فوری طور پر خاتمہ عل میں لائیں وگرنہ نتائج کے ذمہ دار آئیسکو حکام ہوں گے،یہ باتیں یونین کونسل دولتالہ کے جنرل کونسلر چوہدری مظہر مسعود گوگا نے اپنے ایک بیان میں کیا ،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے غیر اعلانیہ اور جبری لوڈ شیڈنگ میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے جو18گھنٹوں تک جا پہنچی ہے ،سحرو افطار کے اوقات میں بھی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی پیدا ہو چکی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ دولتالہ میں کی جانے والی طویل اور جبری لوڈ شیڈنگ ظل و زیادتی ہے جس پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے اور عوام میں بھی اس کے خلاف لہر پیدا ہو رہی ہے اگر آئیسکو حکام نے جبری لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو عوام احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے جس کی ذمہ داری آئیسکو حکام پر ہو گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: