گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

دولتالہ میں یوم القدس ریلی کا انعقاد، فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم و ستم کیخلاف احتجاج

دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ میں یوم القدس ریلی کا انعقاد، فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم و ستم کیخلاف احتجاج ،امریکہ اسرائیل کے خلاف نعرے بازی ،فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی،ریلی کے مقررین مولانا صابر حسین ،مولانا مسعود اختر مطہری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کو پنجہ ءِ یہود سے آزاد کرانا مسلمانوں پر فرض ہے ،فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم میں امریکہ اسرائیل کیساتھ برابر کا شریک ہے ،فلسطینیوں پر کئے جانے والے ظلم و ستم پر مسلمان ممالک کی کمزور پالیسی سے اس زیادتی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،ان کے حق میں آواز بلند کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے،ریلی کا اہتمام شہریوں کی جانب سے کیا گیا تھا اور اس کی آرگنائزنگ نوجوان کارکن علی ناصر کی تھی ،ریلی دولتالہ کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پھمبل چوک مین روڈ پر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی میں شرکاء نے مختلف بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کے حق میں جبکہ امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے ،دوران خطاب مقررین کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت ظلم و ستم کا بازار گرم ہے جس کے پیچھے یہودی لابی کارفرما ہے ،امت مسلمہ کو مسلمانوں کے خلاف ہونے والے ظلم پرآپس میں اتفاق و اتحاد کو پروان چڑھانے کی اشد ضرورت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: